Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 2 اگست 2025 : اسلام آباد و راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ گولڑہ، اسلام آباد کے علاقے میں تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

2 اگست 2025 : اسلام آباد و راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ گولڑہ، اسلام آباد کے علاقے میں تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

  • ملک کے مختلف مقامات پر مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ دوپہر  جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد شام کو مغرب سے آنے والے کمزور ہوا  کے سلسلے سے مینگورہ ، سوات میں بادلوں کے بننے سے بارش    یہ  سلسلہ  آہستہ آہستہ صوبے کے چند علاقوں میں بارش برساتا ہوا   شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوا ۔خطہ پوٹھوہار میں اس سلسلے نے  زور پکڑا اور ضلع  اٹک ،ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ  موسلادھار بارش  ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں کلاوڈ برسٹ ہوا جہاں 250 ملی میٹر سے 300 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ شدید موسمی صورتحال راولپنڈی ویسٹریج میں دیکھی گئی  جہاں 265 ملی میٹر  کے رین ریٹ کے ساتھ  موسلادھار بارش ہوئی۔ ہمارے اسٹیشن پر  40 ملی میٹر کی بارش کے ساتھ  61 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ آندھی بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،  جس کے ساتھ وہاں  14 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔ میانوالہ ، پنڈی گھیب ضلع اٹک کے مقام پر  موجود ہمارے موسمی اسٹیشن  پر 55 ملی میٹر بارش کے ساتھ 47 کلو میٹر کی تیز ہوا بھی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح آئی 10 میں موجود ہماری رین گیج پر بھی 55 ملی میٹر  بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد کے زون 2 میں  بھی شدید موسمی صورتحال رہی ، جہاں 300 ملی میٹر کے رین ریٹ  کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

ہمارے دیگر اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
61-NNW 40 راولپنڈی: ویسٹریج 1
52 4 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
45 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
57-NNW 17 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
67-NW 14 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
48-NNW 15 گلشن آباد، راولپنڈی
46 8 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
5 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
42-NW 25 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
59-NNW 17 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
45 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
39-NNE مرید، چکوال
47-ESE 55 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
TR سمبریال ، سیالکوٹ
53-WSW 47 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
43-NNE 25 خانپورڈیم
41-SW جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 تلہ گنگ
10 ماڈل ٹاؤن، واہ
37 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
43 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
13 سواں گارڈن ، اسلام آباد
28 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
40 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
55 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
30 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں  گولڑہ کے علاقے میں 87 ملی میٹر ،   زیرو پوائینٹ 54  اور راولپنڈی میں پیر ودھائی کے مقام پر  40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی جانے والی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے،

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 اٹک
14 بہاولنگر
6 چکوال (بھون)
54 اسلام آباد شہر
4 اسلام آباد ہوائی اڈہ
87 اسلام آباد گولڑہ
44 اسلام آباد سید پور
TR قصور
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
11 مری
4 ناروال
2 اوکاڑہ
25 راولپنڈی چکلالہ
20 راولپنڈی کچہری
41 راولپنڈی پیرودھائی
30 راولپنڈی شمس آباد
5 ساہیوال
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 چھاتر کلاس
4 دہولی
2 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
38 مظفر آباد ہوائی اڈہ
35 مظفر آباد شہر
1 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بالاکوٹ
9 اپردیر
37 کاکول
6 لوئر دیر
14 مامد گٹ
5 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
7 ژوب

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے