Home / بارش پر رپورٹ / 1 اگست 2025 : جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں چند ایک مقامات پر مونسون کی بارشیں جاری۔ تفصیلات جانئیے

1 اگست 2025 : جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں چند ایک مقامات پر مونسون کی بارشیں جاری۔ تفصیلات جانئیے

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ملک میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے جاری ہے ، گزشتہ شام کوہ سلیمان پر بننے والے  بادل مشرق سے آنے والی مونسون ہواؤن ںے مزید طاقت پکڑتے رہے اور ان  کی وجہ سے لیہ، کروڑ، ملتان ، بہاولپور، منڈی یزمان، منڈی صادق گنج ، ہارون آباد،مظفر گڑھ،  بہاولنگر اور رحیم یار خان  اور انکے مختلف ملحقہ مقامات کے ساتھ ساتھ  بلوچستان میں ژوب،  خضدار اور بارکھان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے ان علاقوں میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

منڈی صادق گنج  میں موسلادھار بارش سے گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

رات کو مون سون کے بادل  جنوبی پنجاب میں مشرقی  سرحد سے داخل ہوئے اور کچھ وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بہاولنگر چشتیاں، ہارون آباد، بہاولپور  اور ملحقہ علاقوں میں کبھی تیز تو کبھی معتدل  بارش کا سلسلہ صبح  تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

صبح کے وقت لاہور، سیالکوٹ اور قصور میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش کروڑ لیہ کے مقام پر  35 ملی میٹر اور بہاولنگر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ ہمارے ذرارئع کے مطابق نجی موسمی اسٹیشنز پر بہاولنگر میں 150 ملی میٹر اور ہارون آباد میں  127 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے مختلف شہروں میں موجود محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود  فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
32 بہاولنگر
19 بہاولپور ائرپورٹ
4 بہاولپور شہر
2 بھکر
35 کروڑ(لیہ)
TR قصور
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
TR میانوالی
2 ناروال
TR سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 بگروٹ
TR گلگت
TR ہنزہ
2 مظفر آباد ہوائی اڈہ
2 مظفر آباد شہر
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
22 اپردیر
TR میر کھانی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 بارکھان
1 خضدار
24 ژوب

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے