ہفتہ وار پیشگوئی: مزید مون سون بارشیں ہونے کا امکان! بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں سیلاب کا خطرہ! ملک بھر میں بارشوں کا امکان!
🔴 5 روزہ تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں بعض مقامات پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے ۔
⦿ کیا ہوگا؟
شدید سے انتہائی موسلادھار بارشیں ، دریاؤں، نشیبی دیہی و شہری علاقوں میں مزید طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں۔

⦿ کب ہو گا؟
19 جولائی تا 25 جولائی 2025
⦿ کہاں امکانات ہیں؟
پورے ملک میں
🌧️ آپ کا ایڈمن چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آ گیا ہے!
🌀 موسمی تجزیہ (Synopsis):
راجستھان پر ایک کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آئندہ 12 سے24 گھنٹوں میں شمال مشرقی سندھ کی جانب بڑھے گا۔ اسی دوران 20 جولائی سےمون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کی جانب داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ادھر ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ (WD) بھی ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا اور 22 جولائی کی صبح مون سون ہوائیں بھی ان علاقوں میں متحرک ہونے کا امکان ہے ۔ جس سے ملک کے شمالی و شمال مشرقی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارشیں ہونے کی توقع ہے، جن کا سلسلہ 24 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔
🚨 سیلاب کی وارننگ (Flood Watch) درج ذیل اضلاع کے لیے جاری کی گئی ہے:
راولپنڈی/اسلام آباد، چکوال، تلہ گنگ، ہری پور، بالا کوٹ، مانسہرہ، سوات، مردان، اٹک، کوٹلی، میرپور، بھمبر، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی، گوجرانوالہ، لاہور اور ملحقہ علاقے۔
📍 تفصیلات:
🟡 شمالی و وسطی پنجاب:
21 اور 22 جولائی کی شب یا صبح سے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ ، موسلا دھار اور انتہائی شدید بارشوں کا ایک سلسلہ متوقع ہے، جس میں بعض مقامات پر مختصر دورانیے کے بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔ راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، تلہ گنگ، مری، جہلم، اٹک، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، چنیوٹ، حافظ آباد اور ان سے ملحقہ اضلاع میں بارش کے متعدد ادوار متوقع ہیں تاہم ان علاقوں میں کم از کم دو مرتبہ بارش کے سپیل ہونے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں اس ہفتے مزید 75 سے 150 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ مقامات پر یہ مقدار 200 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہری اور دیہی نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں، جس سے مقامی سطح پر سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
⚠️ عوام سے اپیل ہے کہ برساتی نالوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے تیار رہیں۔

🟡 خیبرپختونخوا (KPK):
21 جولائی کی شب یا 22 جولائی کی صبح سے ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، بالا کوٹ، مردان، صوابی، نوشہرہ، وادی کاغان میں بڑے پیمانے پر شدید گرج چمک کے ساتھ شدید سے انتہائی موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ بعض جگہ پر
➤ 50 سے 150 ملی میٹر ، جبکہ چند پہاڑی علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔
➤ پشاور میں 80 فیصد امکان ہے کہ 25 ملی میٹر سے زائد بارش ہو جائے۔
⚠️ عوام اس ہفتے کاغان، سوات اور دیگر شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں! ندی نالوں، دریاؤں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔ پہاڑی مقامات پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔
🟡 آزاد کشمیر:
21 جولائی کی رات سے لے کر 22 جولائی کی صبح تک میرپور، پونچھ، مظفرآباد، باغ، بھمبر، کوٹلی، راولا کوٹ، ڈھڈیال میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ کئی مقامات پر بارش کی مقدار 150 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے، جبکہ راولا کوٹ اورڈھڈیال سمیت بیشتر علاقوں میں بھی شدید موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، جس سےمعمولاتِ زندگی کو متاثرہو سکتے ہیں ساتھ ہی ان علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
⚠️ نیلم ویلی اور شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے۔

🟡 سندھ:
کم دباؤ کا سسٹم مشرقی سندھ کو متاثر کر رہا ہے۔ آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں میں سکھر، لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، دادو، جیکب آباد، جامشورو، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی (بالخصوص بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی) میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
➤ کراچی میں 40 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔
🟡 جنوبی پنجاب:
جنوبی پنجاب میں کم دباؤ کے نظام کے نتیجے میں رحیم یار خان کے جنوبی علاقے، خصوصاً صادق آباد کے مشرقی حصوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ خانپور، راجن پور اور بہاولپور کے انتہائی جنوبی علاقے بھی اس سلسلے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، لیہ، جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، مظفرگڑھ اور خانیوال کے کچھ حصوں میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مگر اندازہ ہے کہ ان علاقوں میں مجموعی بارش کی مقدار 20 سے 35 ملی میٹر کے درمیان رہے گی۔
🟡 بلوچستان:
زیادہ تر علاقوں میں شدید بارش کا امکان نہیں۔
بلوچستان کے حوالے سے آئندہ ہفتے میں کسی بڑے بارش کے اسپیل کی توقع نہیں ہے، تاہم ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ژوب اور بیلہ جیسے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی اور بعض مقامات پر نسبتاً تیز بارش ہو نے کا امکان ہے۔ اسی طرح کوئٹہ، سبی، کوہلو، لورالائی، ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں بھی 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں کے چلنے کی توقع ہے جن کی رفتار 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے، جو بعض علاقوں میں موسمی صورتحال کو خطرناک بنا سکتی ہے۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے WBP کو فالو کرتے رہیں تاکہ آپ باخبر رہیں!
Weather Busters Pakistan موسم کا حال