Home / بارش پر رپورٹ / 20 جولائی 2025 : مون سون بادل سندھ کے بیشتر اضلاع میں برس پڑے۔ بدین میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ

20 جولائی 2025 : مون سون بادل سندھ کے بیشتر اضلاع میں برس پڑے۔ بدین میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ

گزشتہ روز ملک کے جنوبی علاقوں میں راجھستان سے مون سون ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہوا۔ جس سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں مونسون کی اچھی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بدین میں 68 ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی ، بدین کی تقریبا سب تحصیلوں میں بادل خوب جم کر برسے جس سے گرمی اور خشک سالی سے تنگ عوام نے سکھ کا سانس لیا. موئینجو داڑو میں51 ملی میٹر  اور نوابشاہ میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جو ان علاقوں میں جولائی کی پہلی بارش تھی۔ مونسون ہواؤں کا سلسلہ جو راجھستان سے سندھ میں داخل ہوا وہ آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان تک کمزور ہو گیا اور  صرف چند علاقوں میں ہی بارش برسا سکا۔  جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ صرف چند ایک مقامات پر لوکل ایکٹیویٹی کے ذریعے ہلکی بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ و بلوچستان کے شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) سندھ
68 بدین
5 چھور
2 دادو
19 حیدر آباد ہوائی اڈہ
22 حیدر آباد شہر
1 جیکب آباد
2 کراچی ہوائی اڈہ
16 خیر پور
6 لاڑکانہ
1 میر پور خاص
2 مٹھی
51 موئنجوداڑو
34 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
17 پڈعیدن
12 روہڑی
21 سکرنڈ
11 سکھر
1 ٹنڈوجام
10 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 لسبیلہ
8 زیارت

 

 

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے