تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 27 مئی2025 : شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں تیز آندھی و بارش

27 مئی2025 : شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں تیز آندھی و بارش

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک شمال مشرقی بلوچستان ، خطہ پوٹھوہار سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں تیز  آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ   بارش ہوئی۔

آگے بڑھتے  ہوئے اس سلسلے نے تیزی سے ہزارہ، مالاکنڈ، کرک، کوہاٹ اور وسطی خیبر پختون خواہ کے اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا. گرد آلود آندھی نے  پنجاب کے شمال مشرقی حصوں بالخصوص اٹک، میانوالی اور خطہ پوٹھوہار کو بھی متاثر کیا۔ راولپنڈی میں چند مقامات پر ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ آندھی کی رفتار ملتان ائر پورٹ پر 102 کلو میٹر اور  راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر 96 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ہوائی جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔جبکہ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 28 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

اس سلسلے کی وجہ سے بابو سر ٹاپ سمیت شمالی علاقہ جات کے بلند پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری  کا سلسلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیا ت کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
5 اٹک
78 بہاولپور شہر
3 چکوال
8 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
3 ڈیرہ غازی خان شہر
74 TR اسلام آباد شہر
93 17 اسلام آباد ہوائی اڈہ
1 اسلام آباد گولڑہ
TR جھنگ
TR کوٹ ادو
65 لاہور ہوائی اڈہ
102 ملتان ائر پورٹ
74 ملتان شہر
14 مری
TR نور پور تھل
4 راجن پور
96 2 راولپنڈی چکلالہ
2 راولپنڈی شمس آباد
65 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
41 ٹوبہ ٹیک سنگھ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 استور
1 بندی عباس پور
7 بونجی
11 چھاتر کلاس
2 چلاس
12 دہولی
28 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
2 گوپس
3 کوٹلی
16 مظفر آباد ہوائی اڈہ
14 مظفر آباد شہر
6 راولا کوٹ
TR سکردو
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
11 چیراٹ
2 دروش
5 کالام
26 مالم جبہ
6 میر کھانی
13 پتن
27 پشاور ہوائی اڈہ
78 13 پشاور شہر
1 سیدو شریف
2 تخت بھائی
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
5 بارکھان
10 لورالائی
TR کوئٹہ سمنگلی

About amnausmani

Check Also

24 مئی 2025 :ہفتہ وار موسمی پیش گوئی: پاکستان بھر میں شدید گرج چمک/گرد کے طوفان ، بارش اور آندھی کا امکان

ہفتہ وار موسمی پیش گوئی: پاکستان بھر میں شدید گرج چمک/گرد کے طوفان ، بارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے