ایک مرتبہ پھر پاکستان کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک تازہ ترین سلسلہ اثر انداز ہوا۔ پشاور کے علاقے میں شدید آندھی کی اطلاعات موصول ہوئیں ، جس میں زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
اس سلسلہ نے تیزی سے ہزارہ، مالاکنڈ، کرک، کوہاٹ اور وسطی خیبر پختون خواہ کے اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا. گرد آلود آندھی نے پنجاب کے شمال مشرقی حصوں بالخصوص اٹک، میانوالی اور خطہ پوٹھوہار کو بھی متاثر کیا۔
راولپنڈی شہر میں ہوا کی رفتار ویسٹرج اور بحریہ ٹاؤن کے مقام پر 94 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد شہر خصوصا زون 1 میں آندھی تیز نہیں تھی, تاہم زون 4 اور زون 5 میں آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ میانہ تھب زون 5 میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 102 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ یہ سلسلہ چکوال اور جہلم کو متاثر کرتا ہوا آزاد کشمیر کی جانب گامزن ہوگیا۔ گرد آلود ہواؤں نے شمالی پنجاب کے اضلاع گجرات اور سیالکوٹ کو بھی متاثر کیا، تاہم گرج چمک کے طوفانوں کا زور خطہ پوٹھوہار سے نکلنے کے بعد ٹوٹ گیا تھا۔
ہمارے موسمی اسٹشنز اور رین گیجز کے نیٹ ورک کے مطابق مندرجہ ذیل علاقوں میں آںدھی اور بارش کی تفصیلات دئیے گئےٹیبل سے جانئیے
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
94-WNW | 1 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
94 | 3 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
86-NNW | 0 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
75-NW | 0 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
73-NNW | 1 | گلشن آباد، راولپنڈی |
90 | 0 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
69-NW | 0.5 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
102-NW | 10 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
72-NW | 0 | مرید، چکوال |
42-NW | 13 | پرتہ کلی , مہمند |
104-WNW | 0 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
76-WNW | 0 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
59-WSW | 0 | سیتا روڈ، دادو |
63-NNE | 0 | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
46-SW | 0 | لاڑکانہ (وکیل کالونی) |
93-NW | 0 | خانپورڈیم |
51-WSW | 0 | جاتی (سجاول) |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
4 | تلہ گنگ | |
1 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) | |
5 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
6 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
4 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) | |
2 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) |