تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 25 مئی 2025 : طوفان پر رپورٹ : طوفانی ہواؤں نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچا دی، جانی و مالی نقصانات تفصیلات جانئیے

25 مئی 2025 : طوفان پر رپورٹ : طوفانی ہواؤں نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچا دی، جانی و مالی نقصانات تفصیلات جانئیے

گزشتہ روز سوات کے علاقے سے شروع ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلےکی وجہ سے وہاں شدید بارش و بؑعض مقامات پر شدید ژالہ باری ہوئی ،

ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، وہیں اسی سلسلے نے آگے بڑھتے ہوئے مزید شدت اختیار کر لی۔ اٹک میں ہواؤں کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ خطہ پوٹھوہار میں بیشتر اسٹیشن پر 80 سے 100 کلو میٹر اور بحریہ ٹاؤن میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 107، لاہور ائیرپورٹ پر 111 اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ ہوئیں ۔

ذرائع ابلاغ کے کے مطابق کل آنے والے طوفان سے جہاں شدید ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، وہیں مختلف حادثات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، 103 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ڈیجیٹل ذرائع سے موصول ہوئی۔

صوبے بھر میں بڑے  پیمانے پر سولر پلیٹس اور درختوں کے گرنے کے واقعات رونما ہوئےاور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اٹک میں 48 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
48 اٹک
12 چکوال
70 فیصل آباد
5 گوجرنوالا
4 گجرات
8 حافظ آباد
74 38 اسلام آباد شہر
107 5 اسلام آباد ہوائی اڈہ
13 اسلام آباد گولڑہ
3 اسلام آباد سید پور
4 جھنگ
8 جہلم
18 جوہر آباد
TR کروڑ(لیہ)
1 قصور
111 11 لاہور ہوائی اڈہ
85 2 لاہور شہر
56 8 منڈی بہاؤالدین
15 منگلا
56 11 مری
78 11 ناروال
11 نور پور تھل
5 راجن پور
27 راولپنڈی چکلالہ
10 راولپنڈی کچہری
37 راولپنڈی شمس آباد
3 سرگودھا ائر بیس
3 سرگودھا شہر
3 شیخوپورہ
83 10 سیالکوٹ کینٹ
130 5 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
81 TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
12 بندی عباس پور
6 برنا لہ
2 چھاتر کلاس
3 گڑھی دوپٹہ
18 کوٹلی
TR مظفر آباد ہوائی اڈہ
13 راولا کوٹ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 چیراٹ
8 کاکول
5 لوئر دیر
21 مالم جبہ
14 سیدو شریف
1 تخت بھائی

 

 

 

About amnausmani

Check Also

24 مئی 2025 : شدید گرمی کے بعد آندھی، گرج چمک و بارش کی صورت میں کسانوں کے لئے رہنمائی

شدید گرمی کے بعد تیز ہوائیں شدید گرد و غبار اور گرج چمک کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے