ہفتہ وار موسمی پیش گوئی: پاکستان بھر میں شدید گرج چمک/گرد کے طوفان ، بارش اور آندھی کا امکان
کب ہو گا؟ : 24 مئی سے 31 مئی 2025 تک
کیا ہوگا؟
اس ہفتے کم از کم 2 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WDs) اثر انداز ہوں گے، جس کے نتیجے میں 26 سے 28 مئی اور پھر 29 سے 31 مئی تک مختلف مقامات پر ، کہیں کہیں شدید گرج چمک ، بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے ۔
خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور بجلی گرنے کا خطرہ ہو گا۔
علاقائی تفصیلات:
پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر:
24 سے 27 مئی کے درمیان بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار اور آزاد کشمیر میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔
شمالی/وسطی خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر بشمول ایبٹ آباد، راولپنڈی/اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، میرپور، مظفر آباد اور ملحقہ اضلاع میں کہیں کہیں شدید گرج چمک اور بارش کے 2 سے 4 ادوار کا امکان ہے۔
26/27 مئی کو خلیج بنگال کی سرگرمی عروج پر ہوگی، جس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید آندھی چل سکتی ہے، جس میں تیز ہوا کے دوران جھکڑوں کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
کرک، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، بھکر، لیہ، فیصل آباد اور ملتان جیسے علاقوں میں اگرچہ گرج چمک کا امکان کم ہے، لیکن پھر بھی 1 سے 2 دور ممکن ہیں۔
بلوچستان:
27 سے 28 مئی کے درمیان مختلف مقامات پر آندھی/گرج چمک کا امکان ہے، بشمول بارکھان، کوہلو، ژوب، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
مقامی طور پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔
سبی میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
کوئٹہ میں موسم خشک رہے گا، لیکن دن کے وقت ہوائیں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتی ہیں۔
27 سے 29 مئی کے درمیان تربت میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
سندھ:
27 مئی تک درجہ حرارت انتہائی بلند رہے گا:
لاڑکانہ اور جیکب آباد: 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
دادو: 48سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
نواب شاہ اور پڈیدن: 47سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
سکھر: 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
حیدرآباد، میرپور خاص اور مٹھی: 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
کراچی (شمال/مشرق) اور بدین: 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
کراچی (جنوب/مغرب): 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
کیرتھر اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر کہیں کہیں گرج چمک کا امکان ہے۔مغربی سندھ (بشمول دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا کے جھکڑ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
درجہ حرارت اور دیگر معلومات:
شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا، لیکن بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی بلند رہے گا، لیکن ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔
نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے “Heat index” اصل درجہ حرارت سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہوگا۔
انتباہات:
آندھی/گرج چمک کے دوران بجلی گرنے اور تیز ہواؤں سے احتیاط کریں۔
بلوچستان اور سندھ کے گرم علاقوں میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے ہائیڈریشن کا خیال رکھیں۔