Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 7 اپریل 2025 : ہفتہ وار رہنمائی برائے کسان حضرات

7 اپریل 2025 : ہفتہ وار رہنمائی برائے کسان حضرات

خیبر پختون خواہ اور شمالی پنجاب کے کسانوں کے لیے: اس ہفتے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے اثر سے بچنے کیلئے کسانوں کی رہنمائی۔۔۔

1. آئندہ دو یا تین دن تمام فصلوں کو پانی نہ دیں تاکہ ہوا  کی وجہ سے فصل گرنے کا امکان کم سے کم ہو۔

2. جن علاقوں میں گندم کی کٹائی ہوئی ہے۔ وہ گٹھیاں ایک جگہ اکٹھا کریں ، تا کہ طوفان اور بارش سے محفوظ ہو سکیں۔  اگر ممکن ہو تو آج شام تک تھر شنگ مکمل  کرلیں۔ مزید کٹائی بند کریں۔
3. کھیت میں تیار سبزیاں اور میوہ جات کی بارش شروع ہونے سے پہلے کٹائی کریں اور مارکیٹ پہنچائیں۔ تاکہ  تیار فصل کو بارش کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔
4. تیز ہواؤں سے ٹنل ا ور ورٹیکل فارمنگ کے سٹرکچر اور سولر پینل کو نقصان ہو سکتا ہے اسلیئے احتیاطی تدابیر کریں۔
5. تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے باغات کے پھول اور پھل گر سکتا ہے۔ پھول، پھل اور پودے زخمی ہوسکتے ہیں۔ اسلئے بارش کے فوراً بعد باغات کا معائنہ کریں اور محکمہ زراعت کی رہنمائی میں فنجاسائیڈ اور دوسرے خوراکی اجزا کی سپرے کریں۔
6. کسی بھی قسم مشورے اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک

About amnausmani

Check Also

18 اکتوبر 2026 : مٹھی39 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

اتوار 18 اکتوبر 2026 کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 38.5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے