تازہ ترین
Home / جامع موسمی معلومات / 16 نومبر 2024 : خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں کا تیسرا روز۔ کالام میں 52 ملی میٹر بارش اور 2 انچ برفباری ریکارڈ۔

16 نومبر 2024 : خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں کا تیسرا روز۔ کالام میں 52 ملی میٹر بارش اور 2 انچ برفباری ریکارڈ۔

پیش گوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ 3 روز وقفے وقفے سے جاری رہا۔

بلند پہاڑی مقامات پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سب سے زیادہ برف باری عوام میں2 انچ ریکارڈ کی گئی ، استورمیں 1 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

 یاد رہے محکمہ موسمیات نے نومبر کے مہینے میں مختلف دنوں میں ہونے والی برف باری کو رپورٹ نہیں کیا۔ 

خیبر پختونخوا کی تحصیل باڑہ ضلع خیبر میں بڑے حجم والی ژالہ باری رپورٹ ہوئی جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سنتوئی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ،اسی طرح جنوبی پنجاب میں لیہ سے بھی ژالہ باری رپورٹ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح آٹھ بجے تک سب سے زیادہ بارش کالام میں  52 ملی میٹر اور اپر دیر میں 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے ۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 اٹک
2 جھنگ
1 کروڑ(لیہ)
TR کوٹ ادو
TR منگلا
2 مری
TR راولپنڈی چکلالہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 استور
2 بگروٹ
TR بونجی
TR چلاس
9 گڑھی دوپٹہ
4 گوپس
5 مظفر آباد ائر پورٹ
4 مظفر آٓباد شہر
2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
7 باچا خان ائر پورٹ
10 بالاکوٹ
2 بنوں
6 چیراٹ
1 چترال
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
46 اپردیر
2 دروش
9 کاکول
52 کالام
6 لوئر دیر
23 مالم جبہ
2 میر کاخانی
13 پتن
6 پشاور ائر بیس
7 پشاور شہر
11 سیدو شریف
4 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے