گزشتہ روزملتان کی فضا اوسطاً 959 اے کیو آئی کے ساتھ انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور 667 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب کے ساتھ شمالی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کی فضا بھی آلودہ ریکارڈ کی گئی۔ پشاور 656 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ۔
پنجاب کی انتہائی خطرناک حد تک آلودہ فضا سے تمام جانداروں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ لاہور، ملتان ،گوجرنوالہ ،سیالکوٹ ،سکھر ، رحیم یار خان اور پشاور میں موجود افراد ماسک اور چشموں کا استعمال کریں۔ گھر میں داخل ہو کر ہاتھ ، منہ اور جسم کے کھلے حصے اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
حساس افراد، بچے، عمر رسیدہ اور بیمار افراد، حاملہ خواتین اپنی سرگرمیاں گھروں تک محدود رکھیں۔ یاد رکھیں 200 سے زائد آلودہ فضائی معیار میں مسلسل سانس لینے سے عمر کا دورانیہ بھی کم ہو نے کا خدشہ ہوتا ہے۔ کوشش کریں زیادہ سے زیادہ وقت بند کمروں میں گزاریں۔ کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور بند فضا میں ائر پیوریفائر اور ائر کنڈیشنز کا استعمال کریں۔
ملک کے دیگر چند شہروں میں ریکارڈ کیا گیا فضائی معیار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
فضائی معیار اوسط | علاقے |
217 | راولپنڈی ( بحریہ ٹاون فیز 2 ) |
143 | راولپنڈی ( چکبیلی خان ) |
244 | اسلام آباد ( امریکی سفارت خانہ ) |
249 | اسلام آباد شہر ( مجموعی طور پر ) |
207 | اسلام آباد زون 5 (میانہ تھب، دیہی علاقہ ) |
667 | لاہورشہر ( مجموعی طور پر) |
558 | لاہور ( امریکی سفارت خانہ ) |
512 | لاہور ( ڈی ایچ اے، فیز8 ) |
262 | سیالکوٹ ( چٹی شیخاں ) |
656 | پشاور. (دلزاک روڈ) |
203 | پشاور ( امریکی سفارت خانہ ) |
84 | کراچی شہر( مجموعی طور پر ) |
– | فیصل آباد ( بٹالہ کالونی ) |
959 | ملتان ( محکمہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) |
64 | ضلع مہمند ( پرتہ کلی ) |
168 | ہری پور (شہری و دیہی علاقے مجموعی طور پر ) |
129 | کوئٹہ ( محمکہ جنگلی حیات انٹرنیشنل آفس ) |
251 | ڈیرہ اسمعیل خان ( بلوچ نگر ) |
121 | گلگت ( نزد اخلاق جان اسٹیڈیم ) |
104 | سکردو ( شہر ) |
– | سکھر |
– | رحیم یار خان |
فضائی معیار | ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست |
0-50 | صاف فضا |
51-100 | معتدل فضا ئی آلودگی |
101-200 | مضر صحت فضا |
201-300 | انتہائی مضر صحت فضا |
301-500 | خطرناک حد تک آلودہ فضا |