تازہ ترین
Home / جامع موسمی معلومات / 13 اگست 2024 : ملتان ،بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ 88 ملی میٹر بارش اور 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیلات جانئیے؛

13 اگست 2024 : ملتان ،بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ 88 ملی میٹر بارش اور 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیلات جانئیے؛

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں مختلف مقامات پر بادل جم کر برسے ۔

وہاڑی ملتان، چشتیاں، بہاولپور ،راجن پور ،کہوڑپکا، حاصلپور، جامپور اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر 2 گھنٹہ سے بھی زائد معتدل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

جس سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی ، جبکہ کراچی میں ائرپورٹ پر بھی 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش ہونے سے جہاں ان علاقوں میں گرمی اور حبس میں کمی آئی وہیں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بہاولپور شہر میں 88.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور سب سے زیادہ تیز ہواؤں کے جھکڑ ملتان میں 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کئے گئے۔

ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
60.2 بہاولپور ائرپورٹ
88.3 بہاولپور شہر
3 ڈیرہ غازی خان شہر
tr خانیوال
12 ملتان ائر پورٹ
26 ملتان شیر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 بونیر
tr غلنئی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1 اسلام کوٹ
0.5 کراچی ائر پورٹ
1 مٹھی
1 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
6 قلات

About amnausmani

Check Also

29 جولائی 2024: ملک کے بیشتر علاقوں میں مونسون کی بارشیں جاری ۔ راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، تفصیلات جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے