گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اپنی مختلف مقدار کے ساتھ جاری رہا۔ کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
کراچی میں کچھ روز سے سمندری ہواؤں کے بند ہونے سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہوا اور مرطوب موسم کی وجہ گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس کی جارہی تھی۔
مگر گزشتہ روز سندھ کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ کراچی کے مخلتف علاقوں میں اچھی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش یونیورسٹی روڈ پر 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جاتی ، سجاول میں موجود مقامی موسمی اسٹیشن پر گزشتہ روز 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے وسطی اور جنوبی اصلاع میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش ملتان کے علاقے چونگی نمبر 9 کے مقام پر 69 ملی میٹر ریکارد کی گئی۔
بلوچستان کے مختلف جنوبی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی ۔ بولان کے علاقے میں مخلتف مقامات پر 3 دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سبی میں کل دوسرے روز بھی سب سے زیادہ بارش 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بولان میں ہونے والی بارشوں کے باعث مقامی دریائے ناڑی میں بھی طغیانی آگئی۔
خیبر پختونخواہ کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اپر دیر میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
— | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
7 | قصور |
22 | خانیوال |
35.6 | میانوالی ائر بیس |
7 | ملتان ائر پورٹ |
7 | اوکاڑہ |
2 | ساہیوال |
tr | سرگودھا ائر بیس |
0.4 | سرگودھا شہر |
3.5 | شور کوٹ ائر بیس |
4.2 | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
1 | بالاکوٹ |
10 | اپردیر |
1.2 | دروش |
1 | کالام |
8 | میر کاخانی |
بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
14 | بدین |
1.8 | کراچی ائر پورٹ |
TR | موئنجوداڑو |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
2 | بارکھان |
TR | خضدار |
TR | لسبیلہ |
35 | سبی |
بارش کی مقدار (mm) | کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن |
6 | جناح ٹرمینل |
6 | فیصل بیس |
15 | یونیورسٹی روڈ |
TR | نارتھ کراچی |
TR | اورنگی ٹاون |
TR | ڈی ایچ اے |
2 | سرجانی ٹاون |
TR | کیماڑی |
14 | گڈاپ ٹاون (جنوبی ) |
TR | کورنگی 25 |
7 | حسن سکوائر |
2 | ایم او ایس |
1 | ابراہیم حیدری |
3 | ملیر ہالٹ |
بارش کی مقدار (mm) | فیصل آباد |
4 | مدینہ ٹاؤن |
3 | ڈوگری بستی |
بارش کی مقدار (mm) | ملتان |
69 | چونگی نمبر 9 |
2 | شجاع آباد |