آج صبح ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔ اسلام آباد میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر سب سے زیادہ بارش، ایف 8 میں 91 ملی میٹر فی گھنٹہ کے رین ریٹ کے ساتھ 38 ملی میٹر جبکہ ہوا کی رفتار 51 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق شکر پڑیاں کے علاقے میں 139 ملی میٹر رین ریٹ کے ساتھ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ہواؤں کی رفتار بھی 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کے جھکڑ اسلام آباد کے زون 5 میں میانہ تھب پر نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 93 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئے۔ ضلع راولپنڈی میں چک بیلی کے مقام پر 85 کلو میٹر فی گھنٹہ , اسلام آباد کے علاقے ایف 10/2 میں 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی ریکارڈ کی گئی۔
۔
اسی طرح یہی بارش برسانے والا سلسلہ میر پور آزاد کشمیر ، ٹیکسلا ، واہ، جہلم، گجر خان ،اٹک ، چکوال ،گوجونوالہ گجرات، کھیوڑہ ، ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ مری اور گلیات میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار اور تیز بارش کا سبب بنا۔
لاہور میں چند مقامات پر بارش جبکہ دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود چارٹ سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
47(NNW) | 12 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
– | 23 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) |
71(SW) | 12 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
61(N) | 18 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
65(NNW) | 12 | چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی |
67(NW) | 23 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
64(N) | 20 | گلشن آباد، راولپنڈی |
73(N) | 10 | راوات، راولپنڈی |
78(N) | – | میانہ والا، پنڈی گھیب |
62(SSE) | 29 | بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
85(NNE) | – | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
93(NNW) | – | میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد |
51(WNW) | 18 | ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5) |
51(NW) | 38 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) |
81(NNE) | 23 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
– | 22 | سیکٹر I-10/1(اسلام آباد) |
51(NNW) | 3.3 | مرید، چکوال |
71(WNW) | 5 | ویسا (حضرو) اٹک |
41(WNW) | 1 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
42(NW) | 0.4 | پسرور |
65(NW) | 1 | لاہور (کینٹ) |
– | 1 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
– | 3 | ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور) |
0.5 | ڈنڈو ئی, مردان | |
40((SSE) | 44 | جاتی (سجاول) |
53(SW) | – | نوشکی |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
22.5 | ایبٹ آباد ، نواں شہر | |
3.3 | محبوب آباد، مرید( تلہ گنگ ) | |
30 | ماڈل ٹاؤن، واہ | |
40.5 | غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد | |
21 | سیکڑ I-14(اسلام آباد) |