طوفان پر رپورٹ:
مغربی ہواؤں کا ایک غیر متوقع سلسلہ آج شام سے پاکستان کو متاثر کر رہا ہے۔ جس کے تحت ہلکی گردآلود آندھی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شمالی حصوں میں چلی۔
چند ایک مقامات پرگرج چمک ، بونداباندی اور ہلکی بارش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ گرمی میں جھلسنے کے بعد اس خوش آئند موسم نے سب کو خوش کر دیا۔
ہمارے موسمی سٹیشنوں پر کہاں کتنی آندھی چلی جانے کے لیے لسٹ دیکھیں:
راولپنڈی بحریہ فیز 2,8. 61 کلو میٹر فی گھنٹہ
اسلام آباد میانہ تھب۔ 52 کلو میٹر فی گھنٹہ
راولپنڈی کلشن آباد۔ 42 کلو میٹر فی گھنٹہ
راولپنڈی سیٹلائیٹ ٹاؤن۔ 40 کلو میٹر فی گھنٹہ
اسلام آباد ایف 10/2۔ 45 کلو میٹر فی گھنٹہ
پراتہ کلی ، مہمند۔ 53 کلو میٹر فی گھنٹہ
صوابی۔ 71 کلو میٹر فی گھنٹہ
خان پور 50 کلو میٹر فی گھنٹہ
نوشکی۔ 49 کلو میٹر فی گھنٹہ
دادو ، سیتا روڈ۔ 46 کلو میٹر فی گھنٹہ