تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 31 جنوری 2024 : ملک کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید ژالہ باری ، بارش اور برف باری

31 جنوری 2024 : ملک کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید ژالہ باری ، بارش اور برف باری

گزشتہ روز  اسلام آباد ، راولپنڈی، مظفرآباد، ہزارہ، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بالائی علاقوں اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ، ژالہ باری اور پانچ ہزار سے بلند مقامات پر برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے زون تین اور چار میں تقریبا 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ  بارش ویسٹرج ے مقام پر48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

        

 موسم کا حال کہ ڈیٹا کے مطابق 81 دنوں کے وقفے کے بعد جڑواں شہروں میں گرج چمک کا طوفان دیکھا گیا۔

.

راولپنڈی شہر میں نصب ہمارے جدید ترین ٹیمپسٹ موسمی اسٹیشن پر 856 بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ جبکہ اسلام آباد  زون 5 میں نصب ہمارے لائٹننگ ڈیٹیکٹر نے 1293 بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے۔

جنوری کے لحاظ سے گرج چمک کے طوفان کی طاقت معمول سے زیادہ تھی۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

۔    ۔ 

طوفان پر رپورٹ : 31 جنوری کو پاکستان کے بالائی حصوں میں تقریبا تین مہینے کے بعد اچھی بارش ہوئی ۔ راولپنڈی شہر میں شدید ژالہ باری نے شہریوں کو جنوری 2008 کی یاد دلا دی۔ سڑکوں پر آدھا انچ اولوں کی چادر بچھ گئی۔ راولپنڈی/ اسلام اباد اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے طوفان چار دفعہ تشکیل پائے۔

ہمارے موسمی اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی کل مقدار مندرجہ زیل فہرست میں دیکھیں:

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
48 راولپنڈی: ویسٹریج 1
34 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
19 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
45 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
34 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
15 گلشن آباد،راولپنڈی
25 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
13 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
12 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
14 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
18 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
35 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
13 واسع (حضرو) اٹک
11 سمبریال،سیالکوٹ
17 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
20 لاہور (کینٹ)
21 لمز یونیورسٹی (لاہور)
13 ڈی ۔ایچ۔اے 12(لاہور)
16 منصورہ،(لاہور)
21 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
16 جوہر ٹاون (لاہور)
45 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
1 یونیورسٹی آف فیصل آباد
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
23 ایبٹ آباد ، نواں شہر
20 ماڈل ٹاؤن، واہ
44 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
5 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
25 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
11 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
5 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
20 خاور، پنڈی گھیب، اٹک
10 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

 

About amnausmani

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے