ہفتہ وارپیشگوئی(7دن): اچھی بارش متوقع نہیں ہے۔ دھند کا سلسلہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری رہے گا۔ مختصراً،اس ہفتے موسم صاف اور معمول سے زیادہ ٹھنڈا درجہ حرارت!
⦿ دورانیہ: 13 جنوری تا 22 جنوری 2024
⦿ علاقے: ملک بھر میں
⦿ متوقع موسمی صورتحال: اس ہفتے دو مغربی ہواوں کے سلسلے متوقع ہیں۔ ایک ابھی ملک کے کچھ علاقوں کو متاثر کر رہا ہےاور دوسرا مغربی ہواوں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط میں اثر انداز ہو گا۔ جس سے بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں برفباری کا امکان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ 8,000 فٹ سے زیادہ بلند مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں 6,500 فٹ سے بلند علاقوں میں برفباری ہونے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مغربی اور شمالی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں سمیت بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔
خلاصہ:
⦿ پاکستان کے بالائی اور وسطی حصے آج صبح آبر آلود ہیں کیونکہ ایک مغربی ہواوں کا سلسلہ اگلے 36-48 گھنٹوں تک ان علاقوں میں موجود ہے۔ مشرقی خیبرپختونخواہ، کشمیر، پورے پنجاب اور بالائی سندھ کے کچھ حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پنجاب کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔
تفصیلات:
⦿ خیبرپختونخواہ اور گلگت_بلتستان میں: منگل اور جمعرات کے درمیان زیادہ تر ابر آلود موسم کے ساتھ برف باری کی توقع ہے۔ اس دوران برف 7,000سے8,000 فٹ تک کے پہاڑوں پر گر سکتی ہے۔ تاہم، بھاری برف جمع ہونے کی توقع نہیں ہے۔ کالام اور مالم جبہ میں 2-4 انچ تک مذیدبرفباری ہوسکتی ہے۔ گلگت اور اسکردو میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ اس دوران شمال سے جنوب تک خیبرپختونخواہ کے بیشتر میدانی علاقے خشک رہیں گے۔
⦿ پنجاب اور آزاد کشمیر میں: اسلام آباد، بالائی پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن میں موسم خشک رہے گا، جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کہیں ہلکے اور کہیں شدید دھند جاری رہے گی۔ دھند دوپہر کے وقت کہرے میں تبدیل ہو جائے گی پھر دوبارہ رات کے وقت اسی طرح شدید دھند میں تبدیل ہو جائے گی۔دھند کا سلسلہ کم از کم مزید 5 دن تک جاری رہے گا!!
تاہم خطئہ پوٹھوہار میں بدھ کے روز دھند پڑنے کا امکان ہےاور اس کے علاوہ مطلع صاف رہے گا۔
# ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے جنوب مشرقی حصوں میں کبھی کبھار ہلکی دھند کے ساتھ زیادہ تر موسم صاف رہے گا۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے 10 دنوں تک ہوا کا معیار خراب رہے گا۔
آزاد کشمیر: نشیبی علاقوں میں دھند کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود موسم، وادی نیلم میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب برف باری کا امکان ہے۔
⦿ بلوچستان میں: اس ہفتے کوئٹہ، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، بارکھان، کوہلو، لورالائی، زیارت اور ہرنائی میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ منگل اور بدھ کو بعد از دوپہر ہوائیں چلیں گی۔اگلے ہفتے کے آخر میں مکران کے ساحلی علاقوں پسنی ، گوادر، پنجگور، تربت اور ملحقہ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ دن کے وقت 20سے30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس سے موسم خوشگوار جبکہ رات ٹھنڈی رہے گی ۔
⦿ سندھ میں: گرم درجہ حرارت معمول سے نیچے رہنے کی توقع ہے۔جوجنوری کے آغاز سے ہی ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت تھے،تاہم صوبے میں بارش کی ابھی توقع نہیں ہے، بعض اوقات جزوی طور پر موسم ابر آلودرینے کے ساتھ صوبے کے مشرقی حصوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص اور جنوبی سندھ کے ملحقہ اضلاع میں، دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25سے28 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ان علاقوں میں 15سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو بعد از دوپہر بڑھ کر 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
⦿درجہ حرارت: معمول سے نیچے، ملک کے بیشتر حصوں میں سرد درجہ حرارت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، سوائے دھند والے علاقوں کے ، جہاں دن کے وقت 8سے15 سینٹی گریڈ معمول سےکم درجہ حرارت جاری رہنے کی توقع ہے! شمال میں، زیادہ تر ابر آلود موسم رہے گا جس کی وجہ سے ایسے علاقے جہاں دھند نہیں ہو گی وہاں درجہ حرارت ہا تو معمول کے مطابق یا معمول سے کم ہوں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں، ان مغربی سلسلوں کے گزرنے کے بعد درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ممکن ہے۔ سردی کی لہر کی توقع نہیں ہے۔