ہفتہ وار پیشگوئی: خشک ،ابر آلود موسم، فضائی آلودگی ، گرد سیٹلائیٹ کے لئے تصویر 3 چیک کریں۔
متوقع موسم : پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقے خشک گرم اور زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان۔ رات کے وقت موسم ٹھنڈا اور ہوا بند رہے گی۔
کم از کم دو مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک کو متاثر کر سکتے ہیں ، ایک اس ہفتے کے آخر میں اور دوسرا اگلے ہفتے کے درمیان میں ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔
مدت معیاد: 18نومبر سے 28 نومبر 2023
متاثرہ علاقے: ملک کے بیشتر حصے
تفصیلات: ملک بھر میں درجہ حرارت نومبر کے معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی توقع ہے، مگر فضائی آلودگی کا معیار مذید خراب ہو جائے گا جو اگلے ہفتے کے آخر میں بہتر ہو سکتا ہے۔
مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ افغانستان اور پاکستان کے مغربی علاقوں پر موجود ہے جس سے ان علاقوں میں معمولی بارش ہو سکتی ہے، تاہم اگلے ہفتے مغربی ہواؤں کا جو سلسلہ ملک میں داخل ہو گا اس سے سندھ اور پنجاب کے انتہائی جنوبی حصوں کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کی توقع ہے۔
مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ اگلے ہفتے بدھ سے ہفتے کے دوران پنجاب، سندھ ،بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
برف باری : اگلے ہفتے آنے والی مغربی ہواؤں کی وجہ سے کشمیر میں 9000 فٹ سے بلند پہاڑی مقامات کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی8000 فٹ سے بلند چوٹیوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔
زرعی علاقوں کا موسم: پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زرعی علاقوں میں اگلے 7سے 10 روز میں تیز بارش کا امکان نظر نہیں آتا ،ان علاقوں میں دن گرم (نومبر کے معمول سے قدرے زیادہ) اور راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔
بلوچستان میں موسم 23 نومبر سے دن گرم اور زیادہ تر ابر آلود رہے گا ،شام کو ہوائیں چلیں گی۔
کوئٹہ میں40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے 26 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی آجائے گی۔
درجہ حرارت: ملک کے بیشتر حصوں میں نومبر کے آخری دنوں میں مجموعی طور پر 2سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہو جائے گی۔
کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں مگر دوپہر کے وقت 35 سے 50 کلو میٹر کی شمال مشرقی رفتار سے چلنے والی شمال مشرقی ہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے.