Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اکتوبر2023 کا ماہانہ تجزیہ۔۔۔

اکتوبر2023 کا ماہانہ تجزیہ۔۔۔

اکتوبر 2023 پیش گوئی:

ویدر بسٹرز پاکستان (موسم کا حال) نے اکتوبر 2023 کی پیش گوئی دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل کو استعمال  کر کے  تیار کی ہے۔

 بالائی پنجاب، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ  بارش 

درجہ حرارت :معمول سے بہت کم رہنے کا امکان۔

تفصیلات:

⦿  ہلکی سے معتدل شدت والے 4 سے 6 مغربی ہواوں کے سلسلے  اس مہینےملک میں داخل ہوں گے ،جس کے نتیجے میں گرج چمک ،بارش ،ژالہ باری اور آندھی متوقع ہے ۔یہ  مغربی ہواوں کے سلسلے خاص طور پر ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ ملک کے وسطی نصف حصےکے ساتھ ساتھ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب (ڈی جی خان)میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

⦿ بارش: بالائی پنجاب (خاص طور پر راولپنڈی ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبر پختونخواہ (خاص طور پر ہزارہ، مالاکنڈ اور پشاور کی وادی) کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
زیادہ تر بارشیں اور برف باری مہینے کے دوسرے اور تیسرے عشرے کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے اکتوبر کے پہلے 10 دن خشک رہیں گے ، مگر گلگت بلتستان میں 6 اور 9 اکتوبر کے دوران 9 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔

⦿ کراچی کے کچھ حصوں کو اکتوبر کے آخر میں کم از کم ایک غیر موسمی ہواوں کا سلسلہ سے متاثرکر سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔یہی سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا باعث بن سکتا ہے! 

⦿ برفباری: خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں زیادہ تر معمول سے زیادہ برفباری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں چترال ڈویژن میں اس مہینے میں معمول سے زیادہ برفباری ہو سکتی ہے۔

⦿ درجہ حرارت:  خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دن میں گرمی رہے گی، لیکن رات کے درجہ حرارت جو پہلے ہی معمول سے ریکارڈ حد تک کم ہیں ،معمول سے کم رہیں گے ۔ اس ماہ اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کی توقع ہے۔ (نقشے 3 اور 4 دیکھیں)۔ بلوچستان کے پہاڑی مقامات (5000 فٹ+)، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 1سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

       

⦿ ہوا: مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی بار بار آمد کی وجہ سے ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی حصوں میں ہوا کی رفتار معمول سے قدرے زیادہ رہے گی۔

⦿نمی: اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرم موسم کے باعث مرطوب موسم دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ممکن ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اس میں شامل ہوں اور اس پیشن گوئی کے حقیقت میں وقوع پزیر ہونے سے پہلے پورے مہینے کی معلومات حاصل کریں!

مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!

About amnausmani

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے