تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / طوفان کی رپورٹ:خیبر پختونخواہ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی طاقتور طوفان

طوفان کی رپورٹ:خیبر پختونخواہ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی طاقتور طوفان

طوفان کی رپورٹ!

: 10 جون 2023 کی شام کو خیبر پختونخواہ میں وزیرستان کے پہاڑوں سے گرد اور گرج چمک کے طوفان کی ایک مہلک قطار شروع ہوئی اور کم از کم 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ تیزی سے انتہائی طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر گئی۔ بنّوں میں کے پی حکومت نے تصدیق کی کہ کم از کم 25 افراد ہلاک اور 176 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے نتیجے میں ویدر بسٹرز پاکستان نے بڑے پیمانے پر سوپر سیل طوفانوں، موٹے حجم کے اولے پڑنے اور انتہائی شدید بارش کی انتباہ جاری کی۔ لکّی مروت اور بنّوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کے بعد اس طاقتور طوفان نے پنجاب کے مغربی حصّوں کو متاثّر کیا، بشمول داؤد خیل (میانوالی) اور دریاۓ سندھ سے منسلک بھکّر اور لیّہ، جہاں ہوائیں اندازاً 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی! وسطی پنجاب میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان رونما ہوۓ اور آدھی رات کے قریب بہاولپور کے راستے باہر نکلنے سے قبل جنوبی پنجاب کے وسیع حصّے کو متاثّر کیا۔ ذاتی موسمی سٹیشن اور محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (سمت) کی فہرست درج ذیل ہے:

مٹّھہ توانہ (جوہرآباد) 125 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)
بہاولنگر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق)
جوہرآباد 93 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
بہاولپور 81 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے