Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بالائی پاکستان میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی پڑھیں

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بالائی پاکستان میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی پڑھیں

پیشگوئی (اگلے 7 دن): بالائی پاکستان میں بدھ سے

جمعرات کے درمیان آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش

اور ژالہ باری کا امکان۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

آندھی کیساتھ گرج چمک کے طوفان دو مرتبہ تک کئی

مقامات پر متاثّر کر سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ہواؤں

کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ، زیادہ سے زیادہ جھکّڑ

90 کلومیٹر فی گھنٹہ اور طاقتور طوفانِ بادوباراں کی

صورت میں مختصر دورانئے کیلئے تیز سے انتہائی تیز

بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔

⦿ اطلاق؟

16 اکتوبر رات 9 بجے سے 23 اکتوبر رات 11 بجے تک۔

موسمی سرگرمی رونما ہونے کے سب سے زیادہ امکانات

بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح کے درمیان ہیں۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب، آزاد کشمیر، شمال

مشرقی بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب۔

موسمی تجزیہ:

رواں ہفتے کے وسط تک مغربی ہواؤں کا ایک برق رفتار

سلسلہ متاثّر کرنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں

جمعرات سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں نمایاں

کمی متوقع ہے۔

تفصیلات:

تصویر 1 میں چند مقامات پر ممکنہ زیادہ سے زیادہ

بارش کی مقدار دیکھیں۔


تصویر 2 میں اوسطاً کُل بارش کی مقدار جانیں۔


تصویر 3 میں متوقع ہواؤں کی رفتار جانیں۔


تصویر 4 میں جنوبی پاکستان میں ممکنہ بارش کی

مقدار جانیں۔

⦾ خیبر پختونخواہ:

مردان، بنّوں، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ (ایبٹ آباد) اور مالاکنڈ

کے علاقوں میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں آندھی اور

گرج چمک کیساتھ ایک سے دو مرتبہ بارش ہو سکتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 35 سے 50 کلومیٹر فی

گھنٹہ، جھکّڑ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع

ہیں۔ 10 سے 15 ملی میٹر بارش جبکہ چند مقامات پر

40 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ طاقتور گرج چمک

کے طوفان بننے کی صورت میں شدید ژالہ باری بھی ہو

سکتی ہے۔ ایبٹ آباد میں 25 ملی میٹر تک بارش متوقع

ہے جبکہ ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کیساتھ

بارش/ ژالہ باری کے 30 فیصد امکانات ہیں۔ نتیجتاً درجہ

حرارت میں 3 سے 7 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

⦾ گلگت بلتستان:

مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ 9000 فٹ

سے بلند مقامات پر معمول سے قبل برفباری ہو سکتی ہے۔

ہلکی بارش اور برفباری کے زیادہ امکانات بالخصوص

جنوبی حصّوں کے بلند پہاروں پر ہیں۔ تاہم رواں ہفتے

بارش یا برفباری کے زیادہ امکانات نہیں۔

⦾ پنجاب اور کشمیر:

اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، میرپور،

مظفّرآباد، منڈی بہاءالدّین، میانوالی، کوٹلی، سرگودھا اور

فیصل آباد کے علاقوں میں ایک سے دو مرتبہ چند

مقامات پر یا کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے

طوفان متوقع ہیں۔

اس موسمی سرگرمی کے رونما ہونے کے 80 فیصد

امکانات خطّہٰ پوٹھوہار اور شمال مغربی پنجاب کے

میدانی علاقوں اور مشرقی خیبر پختونخواہ (ہزارہ)

میں ہیں، جہاں اوسطاً بارش 10 سے 20 ملی میٹر جبکہ

چند مقامات پر 35 سے 60 ملی میٹر سے زائد بارش ہو

سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہوائیں 40 سے 60 کلومیٹر

فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ جھکّڑ 70 سے 90

کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتے ہیں۔ چنانچہ درجہ

حرارت میں 4 سے 7 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

شمال مشرقی پنجاب میں اگلے 2 دنوں کے دوران گرج

چمک کیساتھ بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں۔

گوجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژنز میں چند مقامات پر

گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ معتدل بارش متوقع ہے۔

جنوب مغربی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجنپور کے

پہاڑوں سمیت گرج چمک کے ایک سے دو طوفان متاثّر

کر سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں تیز ہواؤں کیساتھ

ہلکی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

⦾ بلوچستان:

شمال مشرقی حصّوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا

جبکہ انتہائی شمال مشرقی مقامات بشمول ژوب، ڈیرہ

بگٹی، سبّی، بارکھان، کوہلو، ہرنائی اور لورالائی کے

علاقوں میں چند ایک مقامات پر ایک سے دو مرتبہ گرج

چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، تاہم امکانات 10 فیصد

سے بھی کم ہیں۔ صوبے کے دیگر حصّوں میں رواں ہفتے

کے وسط تک شمال مغرب کی سمت سے 40 سے 60

کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کیساتھ دن کے درجہ

حرارت میں 3 سے 6 ڈگری کمی متوقع ہے جبکہ رات کے

درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری تک کی نمایاں کمی

ممکن ہے۔

⦾ سندھ:

صوبے بھر میں موسم خشک رہیگا اور زیادہ تر دھوپ

ہوگی۔ میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

رواں ہفتے کے وسط تک مستقل 33 سے 36 ڈگری سینٹی

گریڈ کے درمیان رہینگے، البتّہ رواں ہفتے کے دوسرے

نصف حصّے سے دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری

کمی ممکن ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں 5 سے 9

ڈگری سینٹی گریڈ تک کی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

کراچی میں رواں ہفتے دن میں موسم گرم رہیگا۔ کئی دن

درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ

سکتا ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 25 سے 40

کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلیں گی۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے