Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی: آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان!

پیشگوئی (اگلے 7 دن): آندھی اور گرج چمک کیساتھ

مزید بارش کا امکان!

⦿ کیا ہونا ہے؟

رواں ہفتے کے دوران کم از کم 2 مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے جس میں ہواؤں کی رفتار 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ جھکّڑ 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ مختصر دورانئے کیلئے تیز، ٹھنڈی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟

3 اکتوبر رات 9 بجے سے 9 اکتوبر رات 11 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب، آزاد کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب۔ موجودہ موسمی صورتحال: مغربی ہواؤں کا ایک برق رفتار سلسلہ پیر (آج) تک متاثّر کریگا۔ بدھ اور جمعرات کے درمیان ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس بیچ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ راتیں ٹھنڈی اور دن گرم رہینگے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تفصیلات:

⦾ خیبر پختونخواہ: مردان، بنّوں، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ (ایبٹ آباد) اور مالاکنڈ کے علاقوں میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں ایک سے دو مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑ 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتے ہیں۔ 5 سے 15 ملی میٹر بارش جبکہ بعض مقامات پر 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ طاقتور طوفانِ بادوباراں کی صورت میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ڈی آئی خان میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کے 60 فیصد امکانات موجود ہیں۔ نتیجتاً درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے۔

⦾ پنجاب اور کشمیر:

اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، منڈی بہاؤالدّین، میانوالی، کوٹلی اور سرگودھا کے علاقوں میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں ایک سے دو مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار، شمال مغربی پنجاب اور مشرقی خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں 10 سے 20 ملی میٹر جبکہ چند ایک مقامات پر 30 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ نتیجتاً درجہ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری کمی ممکن ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں جہاں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جنوب مغربی پنجاب بشمول ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑوں پر ایک سے دو گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں جن کے سبب تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

⦾ بلوچستان:

نمی میں اضافے کے سبب صوبے کے شمال مشرقی حصّں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ بگٹی، سبّی، بارکھان، جعفرآباد، نصیرآباد، کچّھی (بولان)، کوہلو، ہرنائی، لورالائی اور ژوب کے علاقوں میں چند ایک مقامات پر ایک یا دو گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ تاہم جنوب مشرقی حصّوں بشمول خضدار اور لسبیلہ میں ایک سے دو گرج چمک کو طوفان بننے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

⦾ سندھ:

صوبے بھر میں مطلع زیادہ تر صاف اور موسم خشک رہیگا جبکہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے، بالخصوص دن کے درجہ حرارت میں۔ صوبے میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ کیرتھر سے ملحقہ صوبے کے مغربی اضلاع بشمول دادو، جامشورو اور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کے 20 فیصد امکانات ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

درجہ حرارت پر اپڈیٹ:

پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی اور جنوبی حصّوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہینگے۔

About w3badmin

Check Also

16 مئی 2024 ؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ۔ درست درجہ حرارت کی تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کی مطابق  ملک کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے