Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 10 دن): مون سون بارشیں اپنے پورے جوبھن پر! ملک بھر میں بارشیں متوقع جس کے سبب چاروں صوبوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ! چند مقامات پٹ ہفتے بھر میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان

پیشگوئی (اگلے 10 دن): مون سون بارشیں اپنے پورے جوبھن پر! ملک بھر میں بارشیں متوقع جس کے سبب چاروں صوبوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ! چند مقامات پٹ ہفتے بھر میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان

پیشگوئی (اگلے 10 دن): مون سون بارشیں اپنے پورے

جوبھن پر! ملک بھر میں بارشیں متوقع جس کے سبب

چاروں صوبوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ! چند

مقامات پٹ ہفتے بھر میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش

کا امکان۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

انتہائی شدید بارشوں کے پیشِ نظر دریاؤں میں شدید

طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا

امکان ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟

16 اگست صبح 7 بجے سے 25 اگست رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦾ موسمی تجزیہ:

بھارت سے کم از کم 2 طاقتور ہوا کے کم دباؤ تقریباً

پورے پاکستان اور مشرقی افغانستان کے نصف حصّے کو

16 اگست کی شام یا رات سے 19 اگست تک اور پھر

دوبارہ 22 یا 23 اگست سے 25 اگست کے درمیان متاثّر

کر سکتے ہیں۔

چنانچہ:

16 اگست سے 25 اگست تک بلوچستان اور جنوبی

پنجاب میں موجود کیرتھر اور سلیمان کے پہاڑی

سلسلوں اور ان سے اترنے والے ندی نالوں میں سیلابی

انتباہ نافذ العمل ہے۔ خیبر پختونخواہ کے دریاۓ کابل

میں بھی سیلابی انتباہ عائد کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکین

احتیاط کریں!

تفصیلات:

⦾ شمالی اور وسطی پنجاب:

اگلے 10 دنوں میں بالائی پنجاب میں کئی مقامات پر 5

سے زیادہ دن بارش ہو سکتی ہے، جس کا آغاز 16 یا 17

اگست سے متوقع ہے۔ بڑے پیمانے پر گرج چمک اور تیز

ہواؤں کے ساتھ تیز سے انتہائی شدید بارشیں 17 اگست

سے 23 یا 24 اگست تک راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال،

گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،

لاہور، اوکاڑہ اور قصور کے علاقوں کو متاثّر کر سکتے

ہیں۔ راولپنڈی شہر اور اسلام آباد کے کئی علاقوں میں

رواں ہفتے 125 سے 250 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی

ہے۔

فیصل آباد، اٹک، میانوالی، منڈی بہاؤالدّین، شیخوپورہ

اور لاہور کے علاقوں میں بھی انتہائی تیز بارش متوقع

ہے جہاں 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے،

جس کے باعث ان علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ

ہے۔ لہٰذا شہری احتیاط کریں اور انتظامیہ ہائی الرٹ رہے!

بالائی پنجاب میں متوقع بارش کی مقدار درج ذیل

تصویر میں جانیں۔

⦾ جنوبی پنجاب:

ڈی جی خان، لیّہ، جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،

ساہیوال، مظفّرگڑھ اور خانیوال کے علاقوں میں بڑے

پیمانے پر گرج چمک کیساتھ انتہائی شدید بارشوں کا

امکان ہے جہاں 75 سے 150 ملی میٹر جبکہ ڈی جی

خان اور راجنپور میں سلیمان کے پہاڑوں پر 250 ملی

میٹر سے زائد بارش کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی پنجاب

بشمول بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں

میں بھی 16 یا 17 اگست سے 19 اگست اور پھر 22

سے 25 اگست کے درمیان مزید 50 سے 100 ملی میٹر

بارش کی توقع ہے۔

جنوبی پنجاب میں متوقع بارش کی مقدار جاننے کیلئے

درج ذیل تصویر دیکھیں۔

⦾ سندھ:

16 اگست سے 25 اگست تک صوبے بھر میں وقفے وقفے

کیساتھ بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی

شدید بارشیں متوقع ہیں۔ بارش کے زیادہ امکانات صوبے

کے جنوب مشرقی حصّوں بشمول میرپورخاص،

تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹّھہ کے علاقوں میں ہیں۔

انتہائی شدید بارشوں کے باعث دادو، لاڑکانہ، کشمور،

گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، سکّھر، جیکب آباد، جامشورو،

نوابشاہ اور نوشہرو فیروز کے علاقوں میں شدید

سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔ ان تمام علاقوں

میں مزید 150 سے 250 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی آج بارش ہوئی

جو کہ وقفے وقفے سے 18 اگست تک جاری رہ سکتی ہے۔

اسکے بعد 22 سے 25 اگست تک ہوا کا دوسرا کم دباؤ

متاثّر کریگا۔

سندھ میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے درج ذیل

تصویر دیکھیں۔

⦾ خیبر پختونخواہ:

بالائی خیبر پختونخواہ میں اگلے 10 دنوں کے دوران

کئی مقامات پر 5 سے زیادہ دن بارش متوقع ہے۔ بارش کا

آغاز 16 اگست سے ہو چکا ہے اور کہیں کہیں گرج چمک

کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش 25 اگست تک جاری

رہنے کا امکان ہے جس میں ہزارہ (بشمول ایبٹ آباد)،

مالاکنڈ، سوات (بشمول مالم جبّہ)، ہریپور، مانسہرہ،

بالاکوٹ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، بنّوں اور لکّی

مروت کے علاقے شامل ہیں۔

موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق مون سون بارشیں

مشرقی افغانستان تک متاثّر کر سکتی ہیں جس کے سبب

سابقہ فاٹا اور مغربی خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی

نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اگلے 7 دنوں میں درج

بالا مقامات پر 100 سے 150 ملی میٹر جبکہ بعض

مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز کے دنوں تک

بونیر، دیر، شانگلہ، کرک، ٹانک اور ڈی آئی خان کے

علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ اچھی خاصی بارش

ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ممکنہ بارش کی

مقدار جاننے کیلئے درج ذیل تصویر دیکھیں۔

انتباہ! سفر سے گریز کریں:

اگلے 10 دنوں تک پاکستان کے تمام شمالی علاقوں

بشمول وادیِ کاغان، سوات اور نیلم کی جانب سفر

سے مکمّل گریز کریں۔

⦾ آزاد کشمیر:

16 اگست سے پونچھ، مظفّرآباد، باغ، میرپور، بھمبر اور

کوٹلی کے علاقوں میں تیز سے انتہائی تیز بارش کا

امکان ہے جہاں اس دوران 100 سے 200 ملی میٹر سے

زائد بارش کی توقع ہے۔ کشمیر کے زیادہ تر علاقوں

بشمول راولاکوٹ اور ڈڈیال میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

کشمیر کے علاقوں میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے

کیلئے درج ذیل تصویر دیکھیں۔

⦾ بلوچستان: 

موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق ایک مرتبہ پھر مون

سون وسطی اور مغربی بلوچستان تک متاثّر کر سکتا ہے۔

صوبے کے کئی علاقے گزشتہ ماہ سے تباہ کن سیلابی

صورتحال کی زد میں ہیں جبکہ دوبارہ سے صوبے بھر

میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس میں کوئٹہ اور

قلّات سمیت چاغی، پنجگور، گوادر، ژوب، سبّی، ڈیرہ

بگٹی، بارکھان، کوہلو، لورالائی، خضدار اور ہرنائی سے

جنوب میں اوران اور لسبیلہ تک کے علاقے شامل ہیں۔

ان علاقوں میں 17 یا 18 اگست سے 25 اگست کے

درمیان 75 سے 150 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر

200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے

مشرقی پہاڑی سلسلے کیرتھر پر انتہائی شدید بارشوں کا

امکان ہے جس سے اس دوران مقامی ندی نالوں میں

شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔

صوبے کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں (بشمول

جعفرآباد، نصیرآباد اور بولان) میں بالخصوص کہیں

کہیں طاقتور گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں

جس سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ انتہائی شدید

بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔

بلوچستان میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے درج

ذیل تصویر دیکھیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

پیشگوئی: 17 سے 19 مئی 2024 کے درمیان مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے 2 سلسلے متوقع۔ بالائی پاکستان میں آندھی، گرج چمک کیساتھ مزید بارش متوقع! اگلے 5 دنوں تک گرمی کی کوئی لہر اثر انداز کرنے کا امکان نہیں!

پیشگوئی (17 مئی 2024 سے 19 مئی 2024): 1) جمعہ اور اتوار کے درمیان، 2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے