تازہ ترین
Home / بلاگ / محکمہ موسمیات خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہو سکا۔ 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ تو ویب سائٹ اپڈیٹ ہوئی اور نہ ہی ریڈار آن لائن آ سکا

محکمہ موسمیات خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہو سکا۔ 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ تو ویب سائٹ اپڈیٹ ہوئی اور نہ ہی ریڈار آن لائن آ سکا

سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلابی

صورتحال کا خدشہ! محکمہ موسمیات نے خود الرٹ

جاری کیا اور اب آرام سے چھٹّی منا رہا ہے! ضروری

خدمات انجام دینے والے اداروں کی فہرست میں شمار

ہونے کے باوجود نہ تو 14 اور 15 اگست کی بارش کی

مقدار آج ویب سائٹ پر اپڈیٹ ہو سکی، حتّٰی کہ انکا

ریڈار بھی 13 اگست کی دوپہر سے آف لائن ہے! یہ

کیسے نااہل لوگ ہیں؟

1) درج ذیل تصویر میں خود محکمہ موسمیات نے سندھ

اور بلوچستان میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی

صورتحال کے خدشے کو ظاہر کیا ہے۔ پھر یہ ادارہ اتنی

لاپرواہی سے 13 اگست کی دوپہر سے اپنا ریڈار کیسے

آف لائن کر کے بیٹھا ہوا ہے؟ یہ وہ ریڈار ہے جسے 24/7

آن لائن ہونا چاہئیے تاکہ شدید بارش برسانے والے سسٹمز

کی نگرانی ہر پل کی جا سکے اور بروقت الرٹ جاری کر

کے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔

2) ضروری خدمات انجام دینے والے اداروں کی فہرست

میں شامل ہوتے ہوۓ کام چوری، ڈھٹائی اور حڈ دھرمی

کا عالم یہ ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر گزشتہ 2 دنوں

میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار تک اپڈیٹ نہیں

کی! ہمارے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والے اس ادارے نے

اپنا روزانہ کا وہ کام تک سر انجام نہیں دیا جسے کرنے

میں 2 منٹ بھی نہیں لگتے۔ یہ ایک انتہائی شرمناک بات

ہے کہ محکمہ موسمیات کو اپنے روز کے کام کی یاد

دہانی کیلئے بھی ہمیں پوسٹ بنانا پڑ رہی ہے!

ہمارا فوری مطالبہ ہے کہ محکمہ موسمیات فی الفور اپنا

ریڈار آن لائن کرے اور ویب سائٹ اپڈیٹ کر کے عوام تک

تازہ ترین اور درست معلومات پہنچائے۔

About Taha Amerjee

Check Also

26 مارچ 2025 : راولپنڈی شہر کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں تیز جھکڑ ریکارڈ

گزشتہ  رات راولپنڈی کے جنوب اور جنوب مشرقی حصوں میں تیز  آندھی اور گرد آلود  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے