تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ مون سون پیشگوئی (اگست 2022): پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشیں متوقع ہیں! سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی شدّت برقرار رہنے کی توقع

ماہانہ مون سون پیشگوئی (اگست 2022): پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشیں متوقع ہیں! سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی شدّت برقرار رہنے کی توقع

ماہانہ مون سون پیشگوئی (اگست 2022): پاکستان کے

زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ

بارشیں متوقع ہیں! سندھ اور بلوچستان میں بارشوں

کی شدّت برقرار رہنے کی توقع۔

جدید موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے یہ

ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:

⦿ مون سون کی شدّت:

اگست 2022 میں بھی مون سون سرگرم رہیگا جبکہ

اسکی شدّت گزشتہ ماہ کے طرز پر زیادہ رہنے کا امکان

ہے۔ 29 جولائی سے مون سون ہوائیں مغربی ہواؤں کے

ایک کمزور سلسلے سے ٹکراؤ کے سبب بارش کا باعث بن

رہی ہیں اور یہ سلسلہ اگست کے پہلے ہفتے تک جاری

رہنے کی توقع ہے۔ اگست کے حساب سے بھی بارش کی

شدّت اور بارش برسنے والے دنوں کی کُل تعداد معمول

سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لہٰذا انتظامیہ ہائی الرٹ

رہے۔

اس دوران ملک کے زیادہ تر حصّوں میں درجہ حرارت

معمول سے کم رہینگے۔

⦿ مغربی ہواؤں کے کتنے سلسلے متوقع ہیں؟

ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں بشمول خیبر

پختونخواہ، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان

میں 3 سے 4 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں، جن کا

ٹکراؤ مون سون ہواؤں سے ہونے کے سبب معمول سے

زیادہ شدّت کی بارشیں متوقع ہیں۔ کوئٹہ، چاغی اور

مکران کے علاقوں میں بھی مون سون بارشیں معمول

سے کافی زیادہ رہینگی۔

⦿ شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی کشمیر میں تقریباً

پورا ماہ مون سون ہوائیں متاثّر کرتی رہینگی جس کے

سبب گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت زیادہ تر

حصّوں میں بارشیں معمول سے زیادہ یا معمول سے

انتہائی زیادہ متوقع ہیں۔ خطّہ پوٹھوہار بشمول

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی معمول سے کافی زیادہ

بارشوں کا امکان ہے۔

⦿ وسطی اور جنوبی پنجاب/خیبر

پختونخواہ اور شمال مشرقی بلوچستان:

فیصل آباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ساہیوال اور

سرگودھا ڈویژنز میں معمول سے زیادہ سے انتہائی

بارشوں کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان، سبّی اور ڈیرہ بگٹی

کے علاقوں میں مون سون کی سرگرمیاں شدّت کیساتھ

متاثّر کر سکتی ہیں۔

ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں انکی

ماہانہ اوسط کے مقابلے انتہائی زیادہ بارشیں ہو سکتی

ہیں۔

⦿ سندھ اور مشرقی بلوچستان:

لسبیلہ اور خضدار سمیت اس پورے خطّے میں معمول

سے کافی زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں جولائی کے طرز پر انتہائی

شدید بارشیں متوقع ہیں۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں

کئی مقامات پر مون سون یا سالانہ بارش کے تاریخی

ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں! مغربی بلوچستان بشمول کوئٹہ،

چاغی اور مکران میں بھی مون سون کی شدّت غیر

معمولی حد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔

⦿ شمالی کشمیر/ خیبر پختونخواہ اور گلگت

بلتستان:

ملک کے انتہائی شمال میں بارشیں معمول کے مطابق یا

معمول سے کم متوقع ہیں۔ تاہم درجہ حرارت معمول سے

کم رہینگے۔

⦿ پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخواہ اور

کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری کم

رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں اوسطاً درجہ

حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری کم متوقع ہیں۔ یاد رہے

کہ گرینڈ سولر منیمم کے باعث خاصی ٹھنڈی بارشیں

متوقع ہیں، بالخصوص اگست کے آخر میں کم سے کم

درجہ حرارت معمول سے کافی ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔

اس سال دوبارہ سے اگست کے تاریخی سرد ترین درجہ

حرارت کے ریکارڈ کئی مقامات پر ٹوٹ سکتے ہیں۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے

ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں حاصل۔ کریں! مزید

تفصیلات کیلئے ہمارا فیس بک پیج اور اردو میں

اپڈیٹس کیلئے ہماری ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے