تازہ ترین
Home / بلاگ / موسم کا حال نے سندھ میں دو سالوں میں اپنا دوسرا موسمی سٹیشن نصب کر لیا۔ سیتا روڈ، ضلع دادو کے مکینوں کو مبارکباد

موسم کا حال نے سندھ میں دو سالوں میں اپنا دوسرا موسمی سٹیشن نصب کر لیا۔ سیتا روڈ، ضلع دادو کے مکینوں کو مبارکباد

انتہائی خوشی کے ساتھ موسم کا حال اس بات کا اعلان

کر رہا ہے کہ سندھ کے ضلع دادو کے چھوٹے سے قصبے

سیتا کے پاس اب اپنا ذاتی موسمی سٹیشن لگ گیا ہے۔

جناب غلام محمد کا شکریہ، جنہوں نے ہمارے موسمیاتی

سٹیشنوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں شمولیت اختیار

کی ہے۔ یہ ویدر بسٹرز پاکستان کی جانب سے صوبہ

سندھ میں لگایا جانے والا دوسرا پرائیویٹ موسمی

سٹیشن ہے۔ پہلے موسمی سٹیشن کی تنصیب مورو شہر

میں جون 2020 میں کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی

قابل ذکر ہے کہ مورو اور سیتا روڈ، دونوں ہی علاقے

کسی بھی قسم کی سرکاری موسمیاتی رصد گاہ سے

مکمّل طور پر محروم ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات

RMC کراچی نے اکّیسویں صدی کے آغاز سے تاحال اپنے

نیٹ ورک میں محض دو مزید رصد گاہیں شامل کی ہیں

(2005 میں سکرنڈ اور 2022 میں خیرپور)!

سیتا روڈ کے موسمی سٹیشن کا محلِ وقوع (دادو شہر

سے 35 کلومیٹر شمال مشرق اور موہنجو دڑو سے 35

کلومیٹر جنوب مغرب) ہمیں سندھ کے انتہائی مغربی

علاقوں اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع

وادیوں کے موسم کی بہتر پیشگوئی فراہم کرنے میں

مدد کرے گا، جہاں سرکاری موسمیاتی رصدگاہوں کی

تقسیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ ویدر بسٹرز پاکستان کے تمام

دیگر موسمی سٹیشنوں کی طرح سیتا روڈ کے موسمی

سٹیشن کی تنصیب بھی ایک ہی معیار پر کی گئی ہے۔

موسمی سٹیشن کو مناسب اونچائی فراہم کی گئی ہے

تاکہ مختلف پیرامیٹرز کی درست پیمائش کو ممکن بنایا

جا سکے۔ آئیں غلام محمد اور سیتا روڈ کے تمام مکینوں

کو اس تحفہ پر مبارکباد پیش کریں۔

موسمی سٹیشن کی ڈیٹا سے لطف اندوز ہونے کیلئے درج

ذیل لنک کھولیں:

https://www.wunderground.com/dashboard/pws/ISITA1

About Taha Amerjee

Check Also

14 ستمبر 2024:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 83 ملی میٹر بارش اور 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیل جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے