تازہ ترین
Home / بلاگ / کراچی میں مارچ میں گرمی کا تاریخی ریکارڈ نہیں ٹوٹا! حقیقت جانیں

کراچی میں مارچ میں گرمی کا تاریخی ریکارڈ نہیں ٹوٹا! حقیقت جانیں

آج کراچی ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ

تک پہنچ گیا، تاہم محکمہ موسمیات نے اپنی مرضی سے اس میں 2.5

ڈگری مزید جمع کر کے جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت 42.5 ڈگری رپورٹ

کیا!

یاد رہے کہ کراچی میں مارچ کی تاریخ کا گرم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ

42.2 ڈگری سینٹی گریڈ 20 مارچ 2010 کو قائم ہوا تھا جو کہ محکمہ

موسمیات کی جانب سے کی گئی ہیرا پھیری کے باعث بظاہر ٹوٹ گیا

ہے! 

درج ذیل تصاویر دیکھیں: 

 

کراچی میں آج بلا شبہ گرمی معمول سے کافی زیادہ تھی، تاہم اتنی نہیں

کہ تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ ائیرپورٹ

کے ساتھ ہی ایک رہائشی علاقے میں گھر کی تپی ہوئی سیمنٹ کی

چھت پر لگے موسمی سٹیشن پر بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41

ڈگری سے زیادہ نہیں، تو یہ کیسے ممکن ہے کہ سڑکوں، فٹ پاتھ اور

دیواروں کی تپش سے دور بطور معیار لگے کراچی ائیرپورٹ پر نصب موسمی

آلات پر درجہ حرارت 42.5 ڈگری پہنچ جاۓ؟ 

 

صاف ظاہر ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آر ایم سی

کراچی کے ڈائریکٹر سردار سرفراز صاحب نے کراچی سے جھوٹ پر مبنی

42.5 ڈگری درجہ حرارت رپورٹ کیا۔ اسکا مقصد صرف و صرف

اصل سے زیادہ گرمی دکھا کر مصنوعی موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج)

کے جھوٹ میں ملوّث تنظیموں سے اضافی فنڈنگ لینا اور گلوبل

وارمنگ کے بین الاقوامی جھوٹ میں شامل ہو کر اپنے ہی شہریوں کو

بیوقوف بنانا ہے۔ محکمہ موسمیات روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر کے درجہ

حرارت میں کہیں اصل سے 2، کہیں 3، کہیں 5 تو کہیں اپنی مرضی

کے حساب سے اصل سے زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرتی ہے تاکہ

عوام میں ہر وقت اصل سے زیادہ گرمی کا تاثر بنا رہے۔ یہ محکمہ

موسمیات کے افسران کیلئے افسوس کا مقام ہے کہ عارضی دنیا میں

پیسوں کی لالچ کی خاطر جھوٹ بول کر نہ صرف اپنی آخرت برباد کر رہے

ہیں بلکے لوگوں کو گمراہ بھی کر رہے ہیں۔ 

اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہر کے اصل درجہ حرارت سے باخبر رہنا

چاہتے ہیں تو ویب سائٹ پر روزانہ کے درجہ حرارت کا ٹیب وزٹ

کریں، یا ہماری ایپ Mosam ڈاؤن لوڈ کریں۔ 

About Taha Amerjee

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے