Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2021): رواں ماہ درجہ حرارت اور بارش، دونوں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے!

ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2021): رواں ماہ درجہ حرارت اور بارش، دونوں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے!

جدین ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے

یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

 

تفصیلات:

⚫ اس سال بھی گزشتہ 3 سالوں کی طرح موسمِ سرما کا

آغاز قبل از وقت، یعنی تقریباً نومبر کے تیسرے ہفتے میں

ہوا ہے۔

⚫ دسمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے شمالی اور

مغربی حصّوں میں بارش/برفباری متوقع ہے، البتّہ ماہ

کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران کوئی خاطر خواہ

بارش کا امکان نہیں، سواۓ گلگت بلتستان کے

جہاں کچھ برفباری ہو سکتی ہے۔ دسمبر کے آخری 10

دنوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے، جس

کے اثر انداز ہونے کے امکانات فی الحال 60 فیصد

تک ہیں۔

 

درجہ حرارت کی کیا صورتحال ہوگی؟

پورے ماہ درجہ حرارت سرد سے انتہائی سرد رہنے کی

توقع ہے۔ عنقریب مستقبل میں پاکستان میں مغربی

ہواؤں کے کم از کم 4 سے 6 سلسلے اثر انداز ہونگے، جن

کے نتیجے میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے تھوڑا کم یا

معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

چنانچہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں

میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے (1 سے 3 ڈگری

سینٹی گریڈ) کم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت

بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات

پر اوسطاً درجہ حرارت معمول سے (2 سے 5 ڈگری

سینٹی گریڈ) انتہائی کم رہنے کی توقع ہے۔

⦿ بارشوں کی صورتحال کیا ہوگی؟

مجموعی طور پر شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب، کشمیر،

گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں/

برفباری معمول سے کم یا معمول سے تھوڑا کم متوقع

ہیں۔ جبکہ جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ اور سندھ کے

زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم یا معمول سے

انتہائی کم متوقع ہیں۔

⦿ پاکستان کے انتہائی شمال اور بلند مقامات میں

برفباری معمول کے مطابق ہوگی جبکہ درجہ حرارت

معمول سے انتہائی ٹھنڈے رہنے کے باعث گزشتہ 3

سال سے گلیشیئرز کی شرح میں ہونے والا اضافہ جاری

رہیگا۔

اس ماہ ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں برفباری

کی کم سے کم سطح 3000 فٹ تک گرنے کا امکان

ہے۔

⦿ سموگ کی شدّت سن 2017 اور 2018 کی طرح خطرناک

حد تک زیادہ رہیگی۔ ہم ہوا کے معیار پر نظر رکھیں گے

اور اس میں نمایاں بگاڑ یا بہتری کی صورت میں آگاہ

کرتے رہیں گے۔

سموگ کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال

ڈویژن کے حسّاس مکینوں سے التماس ہے کہ ماسک

لازمی پہنیں۔ گھروں اور دفاتر کے اندر ایئر پیورفائیرز کا

استعمال کریں تاکہ اندرونی فضا میں آلودہ مواد اکٹّھا نہ ہو۔

 

⦿ رواں موسمِ سرما ملک کے زیادہ تر حصّوں میں ہوا میں

نمی کا تناسب معمول سے تھوڑا کم یا کم رہیگا۔ 1981 تا

2010 پر مبنی معمول کے مقابلے میں سرد اور خشک

ہواؤں کا زور زیادہ رہیگا۔

 

⦿ ہواؤں کی رفتار زیادہ تر معمول کے مطابق یا معمول

سے تھوڑا کم رہیگی، بالخصوص دسمبر کے وسط میں۔ کوئی

ایسی موسمی سرگرمی متوقع نہیں جس میں تیز ہوا یا آندھی

چلے۔

 

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور ہر ماہ کی

پیشگوئی ماہ کے آغاز میں ہی حاصل کریں۔ اردو میں تمام

موسمی اپڈیٹس اور پیشگوئی کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ

کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

15 مئی 2024 : درجہ حرارت میں اضافہ۔ آج ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہے۔ اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

آج ملک میں ایک گرم دن گزرا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے