ماہانہ پیشنگوئی اکتوبر 2021 : معمول سے زیادہ سے کافی زیادہ بارشوں .معمول کے مطابق یا کچھ کم درجہ حرارت کے امکانات ۔ پاکستان کے مغربی اور شمالی حصّوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی توقع۔
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے ، موسم کا حال نےاکتوبر 2021 کے لیے یہ ماہانہ پیشن گوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ رواں ماہ 4 سے 7 معتدل سے طاقتور مغربی سلسلے متوقع ہیں جن کے نتیجے میں ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک، بارش/ژالہ باری کے ساتھ آندھی کے امکانات ہیں ۔ ایک یا دو سلسلے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ بلوچستان میں بھی گرج چمک آندھی/بارش کا باعث بن سکتے ہیں ۔⦿راولپنڈی/اسلام آباد اس اکتوبر پہلے سے ہی ریکارڈ کی گئی تاریخی 5 بارشوں میں سے ایک ہے. اور یہ متواقع ہے کے 2015 کی بارش کے ریکارڈ ٹوٹ جائے ۔
⦿اکتوبر کے ابتدائی ہفتے میں پہلے سے ہی معمول سے کافی زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں.
⦿رواں ہفتے میں متواقع مغربی سلسلے میں تیز آندھی وافر گرج چمک ،تیز ژالہ باری اور بارش کے ساتھ ممکن ہے ۔
⦿گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں برف پڑنے کی بلندی 8000 سے 9000 ہزار فٹ پر آ جائے گی جو قبل از وقت برف باری کا باعث بنے گی اور گزشتہ کچھ سالوں میں بھرے گلیشیر میں پھیلاؤ میں مدد گار بنے گی ۔
⦿رواں ماہ کراچی میں کم از کم ایک بار گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے (حالاں کے اکتوبر میں شہر میں بارش کی اوسط صفر ملی میٹر کے قریب ہے ) . گزشتہ سال کی طرح امسال اکتوبر کے آخر میں سندھ اور بلوچستان میں بے موسم بارش ہو سکتی ہے۔ مجموئی طور پے ہلکی سے معتدل بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔ (نقشہ نمبر 2 ملاحظہ کریں)۔
⦿خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرم دن جاری رہیں گے. جب کے راتیں بتدریج ٹھنڈی ہوتی جائیں گی اور مجموئی طور پر درجہ حرارت 1 سے 2 ڈگری معمول سے کم رہنے کی توقع ہے ۔(نقشہ نمبر 3 اور 4 دیکھیں)۔
⦿ملک کے پہاڑی علاقے بشمول بلوچستان (5000 فٹ سے بلند مقامات) اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم .جب کہ خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں 5000 فٹ سے بلند مقامات پر 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ اوسط سے کم رہنے کی توقع ہے ۔