مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بالخصوص پنجاب کے مغربی علاقوں میں کافی تیز بارشیں ہوئی ہیں۔ بھکّر میں اگست میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی سب
سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور شدید سیلابی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچنے اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے
کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
گزشتہ 2 دنوں میں پاکستان کے مختلف مقامات پر کُل بارش کی مقدار (ملی میٹر میں) درج ذیل ہے:
🌧 پنجاب / آزاد کشمیر:
پنجاب:
بھکّر (گورنمنٹ گریجویٹ کالج 183، محکمہ موسمیات 103)، بھاگو گاؤں کھاریاں 60، لاہور (ڈی ایچ اے فیز 5 لمز 33، کینٹ 19، ائیرپورٹ 11،
پنجاب یونیورسٹی 6، جیل روڈ 5)، منگلا 32، اٹک (کامرہ 22، شہر 7، ویسا گاؤں 5)، جہلم (کینٹ) 15، ڈی جی خان (زین سانگھڑ نالہ 11، وہوا 6)،
نارووال 7، ملتان (کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ 7، ائیرپورٹ 2) کرور (لیّہ)، کوٹ رادھا کشن 6، گوجرانوالہ (اروپ موڑ 6، مبارک کالونی 5)، سیالکوٹ
(ائیرپورٹ 6، کینٹ 2)، جلالپور جٹّاں (گجرات) 5، ساہیوال 4، میانوالہ پنڈی گھیب، منڈی بہاءالدّین 2، سرگودھا (ائیرپورٹ، شہر 1) اور
میانوالی 1
آزاد کشمیر:
مظفّرآباد (تندالی 38، ائیرپورٹ 12، شہر 10)، گڑھی دوپٹّہ 30، بندی عبّاسپور 25، حرمین 17، پنجیرا، برارکوٹ 9، کوٹلی 7 اور
راولاکوٹ 5
🌧 خیبر پختونخواہ:
ڈی آئی خان (ائیرپورٹ، شہر 33)، بالاکوٹ 16، پشاور (گالف کلب 15، باچا خان ٹرمنل 9، ائیرپورٹ 7)، دیر 10، بابوسر 9، پاراچنار 8، چراٹ 7،
ایبٹ آباد (کاکول 7، نواں شہر 3)، سیدو شریف 6، کالام 3، تیمرگرہ، بشام، رسالپور، مالم جبّہ 2
🌧 راولپنڈی/ اسلام آباد:
اسلام آباد شہر:
جی 15/2۔۔ 42، ای 11/4۔۔ 15، ایف 11/2۔۔ 12، ایف 10/2۔۔ 7، جی 8/2۔۔ 2 اور قائد اعظم یونیورسٹی 1
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ: 32
اسلام آباد زون 5:
نیول اینكریج 2 اور میانہ تھب 1
راولپنڈی شہر:
شمس آباد، چکلالہ سکیم 3۔۔ 8، لالہ زار 7، ویسٹریج، پی جی این پشاور روڈ 5، چکلالہ ائیر بیس 2، بحریہ ٹاؤن فیز-2 اور عسکری-7۔۔ 1
ضلع پنڈی:
مری 10 اور گجر خان (برکی) 9
🌧 گلگت بلتستان / بلوچستان:
حسن آباد (ہنزہ)، زیارت 1
زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (سمت):
پنڈی شہر: بحریہ ٹاؤن فیز 8۔۔ 63 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب)
اسلام آباد شہر: جی 8/2۔۔ 64 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)، جی 15/2۔۔ 61 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب)
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ: 61 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال شمال مغرب)
پشاور (ائیرپورٹ) 55 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)
3 اگست کو ڈی آئی خان شہر اور گزشتہ روز بھکّر میں بارش کیساتھ تیز آندھی کے سبب درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے
اور کافی نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ تاہم محکمہ موسمیات آر ایم سی لاہور اور آر ایم سی پشاور نے اپنی ناہلی
کا ثبوت دیتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی!