تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آج رات کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں مون سون کی انتہائی تیز بارش کا امکان

آج رات کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور شمالی پنجاب میں مون سون کی انتہائی تیز بارش کا امکان

گرج چمک کے طاقتور طوفان مغربی ہواؤں کے سلسلے کے داخلے سے قبل کشمیر میں بننا شروع ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں کوٹلی، پونچھ، مظفّرآباد اور بالاکوٹ میں انتہائی تیز بارش کا سبب بن رہے ہیں۔

بڑے پیمانے پر تیز بارش متوقع ہے، جس کے سبب سیلابی صورتحال درج بالا علاقوں میں رونما ہو سکتی ہے۔

اس ہی طرح پنجاب میں بھی نارووال، گجرات، سیالکوٹ اور ضلع راولپنڈی کے مشرقی علاقوں بشمول کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیّداں میں بھی آج دیر رات / صبح سویرے گرج چمک کیساتھ انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے طوفان سوات، بالاکوٹ، کالام، کوہاٹ اور کرّم کے علاقوں میں چند مقامات پر موجود ہیں، جو کہ پھیل کر درج بالا علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں تک کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں اور انتہائی تیز بارش کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج رات سے جمعہ تک سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے