تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / سیلابی انتباہ! شمالی پاکستان میں آج رات سے کل صبح کے درمیان شدید بارش کا امکان

سیلابی انتباہ! شمالی پاکستان میں آج رات سے کل صبح کے درمیان شدید بارش کا امکان

پیشگوئی / سیلابی انتباہ! انتہائی شدید بارش کا دوسرا سلسلہ آج رات سے کل صبح کے درمیان متاثّر کریگا جس کے ساتھ تیز ہوائیں اور گرج چمک کے طوفان بھی منسلک ہونگے۔ یاد رہے کہ 21 جولائی تک سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

 

اس وقت مغربی ہواؤں کا سلسلہجنوب مغربی اور شمال مشرقی پنجاب کو متاثّر کر رہا ہے۔ آج رات سے کل صبح کے درمیان انتہائی شدید بارش شمالی اور مغربی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات کو متاثّر کر سکتی ہے۔

آج رات 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں ایک مرتبہ پھر جڑواں شہروں میں چل سکتی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش بھی متوقع ہے!

اگلے 48 گھنٹوں میں موسم کا حال کی جانب سے میسّر سبسکرپشن ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع بارش کی کُل مقدار ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

 

موجودہ سیٹلائٹ (درج ذیل تصاویر) کے مطابق شمالی اور مغربی پنجاب میں ابھرنے والے گرج چمک کے طوفان کئی مقامات پر اگلے گھنٹے میں 50 سے 75 ملی میٹر بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اپنے علاقے سے تصاویر یا ویڈیوز ہمارے فیس بک پیج پر ان باکس کریں، یا کمینٹس میں شیئر کریں!

سیلابی انتباہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات کیلئے ہفتہ وار پیشگوئی کا ٹیب وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے