Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ایبٹ آباد: سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ!

ایبٹ آباد: سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ!

ایبٹ آباد: اس وقت شہر اور ضلعے کے زیادہ تر علاقوں اور مانسہرہ میں مون سون کی شدید بارش جاری۔ نواں شہر کے علاقے میں نصب موسم کا حال کی رین گیج پر گزشتہ 1 گھنٹے میں ہی 73.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے!

رات گئے کشمیر میں مظفّرآباد، پونچھ، نیلم اور ملحقہ علاقوں جبکہ بالاکوٹ سمیت ضلع مانسہرہ کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش کی توقع ہے۔ مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے باعث علاقہ مکینوں سے احتیاط جبکہ انتظامیہ سے الرٹ رہنے کی درخواست ہ! 

About Taha Amerjee

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے