تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ

بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ

بالائی خیبر پختونخواہ / کشمیر: سیلابی صورتحال کا اندیشہ، انتباہ عائد! مغربی ہواؤں کے سلسلے کی قبل از وقت آمد کے سبب مون سون بارشوں کی شدّت میں اضافہ! اس وقت گرج چمک کے طوفان مینگورہ کے مغرب سے کوٹلی کے شمال تک پھیلے ہوۓ ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں، جیسا کہ درج ذیل سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے: 

اس وقت ایبٹ آباد سے مظفّرآباد تک شدید بارش جاری ہے جبکہ ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر میں نصب ہماری رین گیج پر گزشتہ 2 گھنٹوں میں  106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی کا اندیشہ ہے! مانسہرہ، بالاکوٹ، مظفّرآباد، پونچھ، اور نیلم میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں! 

1 سے 2 گھنٹوں میں کوٹلی، میرپور، بھمبر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

 

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے