تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / اپڈیٹ: بہاولنگر سے بہاولپور تک شدید آندھی

اپڈیٹ: بہاولنگر سے بہاولپور تک شدید آندھی

اپڈیٹ: موسم کا حال کی پیشگوئی کے مطابق مٹّی کے طاقتور طوفان نے پنجاب کے وسطی اور جنوبی حصّوں کو متاثّر کیا، جہاں بہاولنگر سے شمال مغرب کی سمت سے 94 کلومیٹر فی گھنٹہ، لاہور ائیرپورٹ 83 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بہاولپور شہر سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کی رفتار 3 گھنٹہ قبل رپورٹ کی گئی۔

ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ اس مرتبہ محکمہ موسمیات آر ایم سی پنجاب جنوبی اور وسطی پنجاب بشمول بھکّر، جھنگ، بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ وغیرہ سے ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار رپورٹ کر دے جہاں لاہور سے کافی زیادہ آندھی تھی اور طاقتور مٹّی کے طوفان نے دن میں رات کا سماں تاری کر دیا تھا!

آر ایم سی پنجاب نے جنوبی اور وسطی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں ضلع رحیم یار خان میں گرج چمک کے 3 شدید طوفان متاثّر کئے، تاہم لاہور میں مقیم آر ایم سی پنجاب نے شیخ زائد بین الاقوامی ہوائی اڈّے اور آزادی کے وقت سے خانپور میں لگے اپنے موسمی سٹیشنوں سے کوئی ہوا کی رفتار رپورٹ کرنے کی زحمت نہیں کی!

 

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے