تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمی انتباہ: گرج چمک کے شدید طوفان شمالی پنجاب میں طاقتور آندھی، ژالہ باری اور بارش کا باعث بن سکتے ہیں

موسمی انتباہ: گرج چمک کے شدید طوفان شمالی پنجاب میں طاقتور آندھی، ژالہ باری اور بارش کا باعث بن سکتے ہیں

موسمی انتباہ: جہلم، چکوال، میرپور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدّین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ کی جانب گرج چمک کے طاقتور طوفان گامزن۔

اب سے اگلے 2 گھنٹوں کے دوران درج بالا علاقوں میں 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ 2 انچ حجم تک کے اولے اور ساتھ 25 سے 50 ملی میٹر بارش کئی مقامات پر متوقع ہے۔

تیز آندھی، شدید آسمانی بجلی اور موٹی ژالہ باری کے اندیشے کے باعث علاقہ مکینوں سے احتیاط کی درخواست ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے