Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے۔ گرج چمک کے طوفان بننا شروع

تازہ ترین: مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے۔ گرج چمک کے طوفان بننا شروع

تازہ ترین: اس وقت خیبر پختونخواہ کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے سے منسلک گرج چمک کے طوفان بننا شروع ہو چکے ہیں، جو کہ جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

 

اب سے اگلے 2 گھنٹوں میں وانا، ہنگو، کوہاٹ، اٹک، چکوال، ٹانک، ڈی آئی خان، میانوالی، خوشاب، جھنگ، سرگودھا، پشاور، نوشہرہ اور اطراف کے علاقوں میں مٹّی کے طاقتور طوفان متوقع ہیں، جن میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ کہیں کہیں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

علاقہ مکینوں سے گزارش ہے کہ اپنی جان و مال کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیں اور طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے