تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / شمال مشرقی پنجاب میں آندھی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، آج رات بارش ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی پنجاب میں آندھی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، آج رات بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور سے اپڈیٹ: بھارتی پنجاب سے پری مون سون سے منسلک مٹّی کا طوفان آیا۔

لاہور میں مشرق کی سمت سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ کی گئی، جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا۔ آج رات شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے

گوجرانوالہ میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی جنوب مشرق کی سمت سے 47 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گرا۔

آج رات تیز ہوائیں چلیں گی۔

About w3badmin

Check Also

12 مئی 2024 : پنجاب ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے