تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / گزشتہ رات شدید طوفان پر تفصیلی رپورٹ

گزشتہ رات شدید طوفان پر تفصیلی رپورٹ

گزشتہ رات آنے والے طوفان پر تفصیلی رپورٹ: پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک طاقتور اور غیر معمولی حد تک سرد سلسلے نے گزشتہ روز شمالی پاکستان کو متاثّر کیا، جس سے آزاد کشمیر میں راولاکوٹ سے پنجاب میں بہاولنگر تک مٹّی کے شدید طوفانوں کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی!

🚩 سرِ فہرست کون رہا؟
لاہور ائیرپورٹ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 111 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق) اور بسالی گاؤں ضلع پنڈی میں 42 ملی میٹر بارش جبکہ آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 109 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق شمال مشرق) رہی۔
سرگودھا میں تباہ کن اور تاریخی ژالہ باری جہاں 2.5 انچ سے زائد حجم کے اولے پڑے۔

خصوصی الرٹ: اوکاڑہ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی کی اندازاً رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی تاہم اپنی ناقص کارکردگی چھپانے اور محض لاہور کو سرِ فہرست رکھنے کیلئے محکمہ موسمیات نے وسطی اور مشرقی پنجاب کے اور کسی شہر سے آندھی کی رفتار رپورٹ نہیں کی، حالانکہ ان علاقوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں!

⦾ موسم کا حال کے اعداد و شمار اور محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی ڈیٹا کے مطابق زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (سمت) مختلف مقامات پر درج ذیل ہے:

لاہور ائیرپورٹ 111 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال شمال مشرق)
اسلام آباد (میانہ تھب زون 5) 92 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق)
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ 91 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)
راولپنڈی شہر (بحریہ ٹاؤن فیز 2) 90 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)
شورکوٹ 89 کلومیٹر فی گھنٹہ
اسلام آباد شہر (G-15/2) 80 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق شمال مشرق)
گوجرانوالہ (راہوالی کینٹ) 70 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال شمال مغرب)
پشاور ائیرپورٹ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)
اٹک (ویسا گاؤں) 68 کلومیٹر (مشرق)
فیصل آباد ائیرپورٹ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مشرق)
سیالکوٹ ائیرپورٹ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)
پشاور (گالف کلب) 54 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مشرق)
سرگودھا 43 کلومیٹر فی گھنٹہ
کوٹلی 37 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)
اسلام آباد شہر (H-8/2) 37 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)

⦾ درجہ حرارت میں نمایاں اور غیر معمولی کمی:
1) اوکاڑہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے ریکارڈ توڑ 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! ساتھ 18.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
2) لاہور میں شدید آندھی/ بارش سے درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
3) فیصل آباد میں درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا گرا اور ساتھ 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ہلاکتیں: ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جانبحق ہو گئے۔ شدیس طوفان کے باعث ہلاکتوں کی کُل تعداد 16 ہو چکی ہے۔

طوفان پر تفصیل:
31 مئی کی دوپہر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ آزاد کشمیر پر اثر انداز ہونا شروع ہوا جس کے سبب پونچ اور کوٹلی سے نیچے میرپور اور بھمبر تک بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان بننے کا عمل شروع ہوا۔ شمال مشرقی پنجاب تک آتے آتے یہ شدید مٹّی کے طوفان کا روپ اختیار کر چکے تھے جہاں گوجرانوالہ میں زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جڑواں شہروں میں بھی گرج چمک کے طاقتور طوفان جنوب کی سمت میں بڑھے، جس کے سبب 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی چلی جبکہ درجہ حرارت 35.5 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے گر کر چکلالہ، راولپنڈی پر 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیرو پائنٹ، اسلام آباد پر 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گرا۔ جنوب کی سمت میں بڑھتے ہوۓ طوفانوں نے تیزی سے شدّت اختیار کی جس کے سبب چکوال، جہلم اور سرگودھا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر انتہائی شدید گرد اور گرج چمک کے طوفان برپا ہوۓ۔

گزشتہ شام وسطی اور مشرقی پنجاب میں مٹّی کے طوفان اتنے طاقتور تھے کہ حدِ نگاہ سفر ہو گئی جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ یہ طوفان تیزی سے وہاڑی، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور فورٹ عبّاس کی جانب بڑھے، جہاں زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار اندازاً 110 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی! شدید طوفان کے سبب اوکاڑہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 7 ہلاکتیں ہوئیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے