تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان ڈی جی خان کے علاقوں پر تشکیل پا چکے ہیں، جہاں سے وہ جنوب جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں ڈی جی خان، راجنپور، لودھراں اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری ممکن ہے (راجنپور اور ڈی جی خان میں بڑے حجم کے اولے پڑنے کے امکانات ہیں)۔ آندھی کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہم علاقہ مکینوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کرتے ہیں۔
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کو متاثّر کرنے کو تیّار
Check Also
9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری
پیش گوئی کے عین مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …