تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / کراچی میں طاقتور مٹّی کا طوفان اور بارش

کراچی میں طاقتور مٹّی کا طوفان اور بارش

کراچی طوفان پر تفصیلی رپورٹ: سمندری طوفان تاؤتے کے زیرِ اثر آج شام ساڑھے 4 بجے کے قریب مٹّی کے طاقتور طوفان نے شہر کو متاثّر کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

طوفان کی سرخیاں:

⦿ دورانیہ: تقریباً 45 منٹ

⦿ آندھی کی رفتار:مسرور بیس 87 کلومیٹر فی گھنٹہ، فیصل بیس 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ائیرپورٹ 64 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

⦿ بارش کی مقدار (ملی میٹر): بلدیہ ٹاؤن 11، مسرور بیس 8، سرجانی ٹاؤن (صائمہ ولاز) 6، کیماڑی 4، نارتھ ناظم آباد 2، صدر 1.1، پاپوشنگر (ناظم آباد)، حسین آباد (ایف بی ایریا) 1، ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن 0.5 اور فیصل بیس ٹریس

تفصیلات:

⦿ سمندری طوفان تاؤتے کے زیرِ اثر شام تقریباً ساڑھے 4 بجے مٹّی کے طاقتور طوفان نے شہر کو متاثّر کیا۔ طوفان تقریباً 45 منٹ جاری رہا، جس کی شدّت مغربی حصّوں میں زیادہ تھی۔ مغربی، جنوبی، وسطی اور چند جنوب مشرقی حصّوں میں اچھی بارش ہوئی، تاہم مشرقی اور شمال مشرقی حصّے خشک رہے۔

⦿ کراچی کے زیادہ تر علاقوں میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلیں اور بعض مقامات پر معتدل سے تیز بارش بھی ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ائیرپورٹ پر 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ جن علاقوں میں بارش ہوئی، وہاں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

 

 

⦿ دھیان رہے کہ کراچی میں مئی میں بارش کی اوسط 0 ملی میٹر ہے اور یہ شہر کے زیادہ تر علاقوں میں باقائدہ طور پر 31 مئی 1986 کے بعد پہلی بارش ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے