تازہ ترین
Home / بلاگ / کراچی ائیرپورٹ سے جھوٹ پر مبنی ددرجہ حرارت کا پول کھل گیا۔ محکمہ موسمیات کے اپنے ذرائع نے انہیں جھوٹا ثابت کر دیا

کراچی ائیرپورٹ سے جھوٹ پر مبنی ددرجہ حرارت کا پول کھل گیا۔ محکمہ موسمیات کے اپنے ذرائع نے انہیں جھوٹا ثابت کر دیا

ہوشیار رہیں! کراچی ائیرپورٹ سے محکمہ موسمیات نے مکمّل جھوٹ پر مبنی کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا۔

اسکی وجہ؟
تاکہ 1981 تا 2010 کے وقت کی اوسط سے درجہ حرارت کو زیادہ رکھا جا سکے۔

◙ درج ذیل تصاویر دیکھیں:
محکمہ موسمیات کی اپنی ڈیٹا کے مطابق آج صبح کراچی ائیرپورٹ سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت آدھے آدھے گھنٹے کے وقفے سے 3 مرتبہ رپورٹ کیا گیا۔ ظاہر ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ تاہم کسی طرح محکمہ موسمیات نے آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، آخر یہ کیسے ممکن ہے؟ کیا محکمہ موسمیات گلوبل وارمنگ کے جھوٹا ایجنڈا میں شریک ہونے کیلئے اتنی بیتاب ہے کہ مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت بغیر سوچے سمجھے رپورٹ کرنا شروع کر دے؟!

◙ کراچی ائیرپورٹ کے قریب ملیر کینٹ کے علاقے میں نصب پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

یہ پرائیویٹ موسمی سٹیشن بھی ایک شہری آبادی سے گھرے علاقے میں نصب ہے، جہاں شہریاری کے اثر کے باعث رات کے درجہ حرارت ائیرپورٹ جیسے کھلے علاقوں سے خاصے گرم ہوتے ہیں۔ بلکے ائیرپورٹ پر محکمہ موسمیات کے درجہ حرارت ناپنے والے آلات حرارت پیدا کرنے والی سطحوں جیسے کہ سڑک، فٹ پاتھ اور عمارات سے دور، بطور معیار لگے ہوۓ ہیں۔

◙ موسم کا حال کے ذاتی ذرائع نے ہمیں اس بات کی تزدیک کی ہے کہ آج صبح کراچی ائیرپورٹ پر حقیقی کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جسے جان بوجھ کر محکمہ موسمیات نے 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ، یعنی اصل سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کیا۔ درجہ حرارت میں اس قسم کی ہیرا پھیری روز کا معمول ہے تاکہ گرینڈ سولر منیمم کے باعث معمول سے ٹھنڈے درجہ حرارت کو منظرِ عام پر آنے سے سرکاری سطح پر روکا جا سکے اور لوگوں میں مستقل یہ جھوٹا تاثر دیا جاۓ کہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ چل رہے ہیں۔ اس جھوٹ کو پھیلانے کیلئے محکمہ موسمیات کو کلائمیٹ چینج کی بین الاقوامی تنظیموں سے اضافی فنڈنگ ملتی ہے، جو انکی جیبوں کی نظر ہو جاتی ہے۔

◙ موسم کا حال کی جانب سے محفوظ کی گئی حقیقی درجہ حرارت کی ڈیٹا کی بنا پر اب تک کراچی میں مئی میں کم سے کم درجہ حرارت کی اوسط معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ کم (یعنی 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ) جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اوسط معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم (یعنی 35 ڈگری سینٹی گریڈ) چل رہی ہے۔ اسکے برعکس محکمہ موسمیات کی جھوٹ پر مبنی ڈیٹا کے مطابق اب تک مئی میں کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت کی اوسط 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اوسط 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) بتائی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں!!

درجہ حرارت میں ہیرا پھیری پاکستان کے تمام سرکاری موسمی سٹیشنوں پر ہو رہی ہے۔ اسکی بہترین مثال اندرون سندھ کے شہر دادو کی ہے جہاں سے آج کم سے کم درجہ حرارت اصل سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ، یعنی 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا گیا جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق آج دادو میں حقیقی کم سے کم درجہ حرارت محض 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

◙ روزانہ کی بنیاد پر پورے ملک کے حقیقی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے روزانہ کے درجہ حرارت کا ٹیب وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے