ایک مغرب ہواؤں کا سلسلہ ابھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے گذر رہا ہے اور خیبر پختونخوا بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ، اور لکی مروت ؛ کشمیر میں کوٹلی، باغ، مظفر آباد، پونچھ؛ اور پنجاب میں سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد , نورپور تھل اور خوشاب کے علاقوں میں گرج چمک ،70-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے ساتھ بارش/ژالہ باری کا باعث بن رہا ہے۔
اگلے 1-2 گھنٹوں میں ، درج ذیل خطے متاثر ہوں گے جن میں راولپنڈی/ اسلام آباد ، ساہیوال ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ، ڈی جی خان ، اور چکوال شامل ہیں۔
مری میں آج دوپہر ہونے والی ژالہ باری کا منظر۔