تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اپڈیٹ/ منگل (آج) اور بدھ کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اپڈیٹ/ منگل (آج) اور بدھ کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

گرد اور گرج چمک کے طوفان کا کم از کم ایک سلسلہ پورے پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں اگلے 48 گھنٹوں میں متاثّر کر سکتا ہے۔ مٹّی کے طوفان کیساتھ باالخصوص آندھی کی رفتار شمال مغرب یا شمال مشرق کی سمت سے 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ شام یا رات تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

اگلے 3 دنوں میں ملک کے شمالی اور وسطی حصّوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ سے رات کے وقت ایک گرم ہواؤں کا سلسلہ گزر رہا تھا، جو کہ 8 گھنٹوں تک گزر جاۓ گا۔ چنانچہ ابر آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ ساحلی علاقوں بشمول کراچی میں۔ بھی آج اور کل درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

 پیش گوئی کے عین مطابق مغربی  ہواؤں کا سلسلہ ملک میں  بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے