تازہ ترین: ملک کے جنوبی حصّوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔
درج زیک تصویر دیکھیں:
مکران اور لسبیلہ ڈویژن میں جگہ جگہ گرج چمک کے طوفان موجود ہیں، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے 2 گھنٹوں میں 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے گرد کے طوفان کیساتھ لسبیلہ، اوران اور کیچ کے مختلف علاقوں میں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
درج ذیل تصویر دیکھیں:
جنوب مشرقی پنجاب میں پاک بھارت سرحد سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بن رہے ہیں، جو کہ مغرب یا شمال مغرب کی سمت میں گامزن ہیں۔ اگلے 2 گھنٹوں میں بہاولنگر، پاکپتّن اور بہاولپور کے کچھ علاقوں میں 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
درج ذیل تصویر دیکھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی شہر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بن رہے ہیں، جہاں بعض مقامات پر اس وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جاری ہے۔ ڈی آئی خان ڈویژن پر بھی گرج چمک کے طوفان علیحدہ سے موجود ہیں، جہاں کہیں کہیں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
Lahore ki mausam ki surat e haal se updates chahye