Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: مغربی ہواؤں کا سلسلہ پہنچ چکا ہے، جس کے سبب ایران سے تاجکستان تک مطلع مکمّل ابر آلود ہے

تازہ ترین: مغربی ہواؤں کا سلسلہ پہنچ چکا ہے، جس کے سبب ایران سے تاجکستان تک مطلع مکمّل ابر آلود ہے

آج دوپہر یا شام یا شام سے بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود ہو جانے کی توقع ہے۔

پنجاب اور شمالی سندھ میں گرد آلود دھند اپنے پورے جوبن پر ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں گوجرانوالہ سے درج ذیل تصاویر چودھری آفتاب احمد نے ہمیں بھیجی ہیں، جو موجودہ دھند کی شدّت کی عکّاسی کر رہی ہیں۔

مغربی ہواؤں کے اس سلسلے سے بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔ تاہم دن کے درجہ حرارت میں آج کمی کی توقع ہے۔ ہفتے کی صبح سے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے