محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کوئی نئی بات نہیں۔ تاہم آج سالِ نو کا آغاز شدید سردی سے کچھ اس طرح ہوا کہ سندھ میں کئی مقامات جیسے دادو، پڈعیدن اور نوابشاہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔
درج ذیل تصویر دیکھیں:

آج صبح دادو سے موسم کے شوقین ہمارے ایک دوست نے صبح 7 بجکر 20 منٹ پر محکمہ موسمیات کی دادو آبزرویٹری کے عین باہر سطح زمین سے 2 میٹر کی بلندی پر درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جو کہ کم سے کم منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ اسکے باوجود محکمہ موسمیات نے دادو سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت رپورٹ کیا، جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلّق نہیں! حتّیٰ کہ شدید سردی کے باعث ہمیں دادو سے کھلے مٹکوں میں پڑے پانی کے جمنے کی تصاویر بھی آج صبح موصول ہوئیں، جو کہ درج ذیل ہیں:


اس ہی طرح ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو کے دیہی علاقے سے بھی موسم کے شوقین ایک اور حضرت نے خود شدید سردی میں ہمیں منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت کی ریڈنگ رپورٹ کی، جو درج ذیل تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:

اسکے باوجود آج محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر پڈعیدن اور ضلع نوابشاہ سے مکمّل جھوٹ پر مبنی کم سے کم درجہ حرارت کی ریڈنگ 4 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کی گئی، جس کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں۔ در حقیقت پڈعیدن میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 جبکہ نوابشاہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کو اب تک یہ بات سمجھ آ جانی چاہئیے کہ درجہ حرارت کو اس طرح اپنی مرضی کا رپورٹ کر کے وہ ٹھنڈ کو نہیں چھپا سکتے۔ پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں جہاں محکمہ موسمیات کے موسمی سٹیشن نصب ہیں، وہاں حقیقی درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے کئی اور ذرائع بھی موجود ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ دنیا کے باقی محکمہ موسمیات کی طرح Pakistan Meteorological Department کے اعلیٰ ماہرین بھی World Meteorological Organization کی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ درجہ حرارت میں وہی 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہیرا پھیری کریں، جو انہیں کرنے کیلئے کہی گئی ہے۔ اور اگر ذرا بھی ایمان باقی ہے، تو گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا سے خود کو علیحدہ کریں اور جو حقیقی درجہ حرارت ہیں، وہی رپورٹ کریں کیونکہ سچ کسی صورت نہیں چھپتا۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال