تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کے دوسرے سلسلے پر اپڈیٹ

مغربی ہواؤں کے دوسرے سلسلے پر اپڈیٹ

مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ رواں ہفتے بالائی پاکستان کو متاثّر کر رہا ہے۔ گزشتہ رات وسطی اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر مطلع ابرآلود تھا، جہاں اب دھوپ نکل رہی ہے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں اب بھی ابرالودگی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ انتہائی شمال میں چند ایک مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہو رہی ہے۔ کشمیر اور بالائی پنجاب بشمول اسلام آباد میں بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں اور شمالی سندھ میں دھند چھائی ہوئی ہے جو اب چھٹنا شروع ہو جاۓ گی۔ آج شام یا رات دھند واپس بننے کی توقع ہے۔ تاہم خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، پنجاب اور سندھ میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مغربی ہواؤں کا تیسرا سلسلہ بہت طاقتور ہوگا جس کے سبب تیز ہوائیں اور سردی کی ایک اور لہر متوقع ہے۔ مکمّل پیشگوئی کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

9 اپریل 2025 : اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

 پیش گوئی کے عین مطابق مغربی  ہواؤں کا سلسلہ ملک میں  بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے