آج سردی کی شدّت میں اضافے کیساتھ پنجاب کے کئی میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گئے جبکہ کراچی میں بھی سردی کی شدّت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے حسبِ روایت ٹھنڈ کو چھپانے کیلئے درجہ حرارت اصل سے کئی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کئے، تاہم یہ اس عمل میں بری طرح ناکام رہے۔
درج ذیل تصاویر ملاحظہ کریں:
درج بالا تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سے آج محکمہ موسمیات نے خود 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت صبح کے اوقات میں کئی مرتبہ اپنے METAR پر رپورٹ کیا۔ تاہم جب کم سے کم درجہ حرارت رپورٹ کرنے کا وقت آیا تو محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت کراچی ائیرپورٹ سے 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، جو آپ درج ذیل تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:
سوال یہ ہے کہ جب محکمہ موسمیات کے اپنے ذرائع 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رپورٹ کر رہے ہیں، تو کم سے کم درجہ حرارت آخر محکمہ موسمیات نے کس بنا پر 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا ہے؟ صاف ظاہر ہے کہ حقیقی کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں، اور جان بوجھ کر کراچی کے درجہ حرارت کو 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس اڑایا جا رہا ہے تاکہ ٹھنڈ کو چھپایا جا سکے اور ماہانہ درجہ حرارت کی اوسط کو بھی 1981 تا 2010 کے معمول سے زیادہ رکھا جا سکے!
اب درج ذیل تصویر ملاحضہ کریں:
درج بالا تصویر گوجرانوالہ کی شہری آبادی سے گھرے علاقے میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن کی ہے، جس پر آج کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ البتّہ محکمہ موسمیات کا موسمی سٹیشن جو کے اروپ موڑ کے مقام پر شہری آبادی سے بالکل باہر نصب ہے، کسی طرح محکمہ موسمیات نے وہاں سے درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا ہے، جو آپ درج ذیل تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:
ایسا کیسے ممکن ہے کہ شہری آبادی سے گھرا موسمی سٹیشن 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور محکمہ موسمیات کا موسمی سٹیشن شہری آبادی سے دور کھلے میں نصب ہونے کے باوجود 2 ڈگری سے کم رپورٹ نہیں ہوا؟ در حقیقت شہری آبادی سے باہر لگے موسمی سٹیشن شہری علاقوں سے رات کے وقت عمومی طور پر 2 سے 2.5 ڈگری ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا حقیقی کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں! اس ہی طرح حافظ آباد سے بھی مکمّل جھوٹ پر مبنی کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا گیا ہے، حالانکہ گوجرانوالہ سے مزید مغرب میں ہونے کی وجہ سے عمومی طور حافظ آباد میں درجہ حرارت گوجرانوالہ سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا ہی ہوتا ہے۔ اس بنیاد پر حافظ آباد کا درجہ حرارت کسی صورت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں، جسے جان بوجھ کر محکمہ موسمیات نے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا ہے!
محکمہ موسمیات کو یہ بات پتا ہونی چاہئیے کے گوجرانوالہ شہر میں نصب ہمارا یہ موسمی سٹیشن محکمہ موسمیات کی گوجرانوالہ ڈویژن میں نصب تمام آبزرویٹریز (سیالکوٹ کینٹ، سیالکوٹ ائیرپورٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات اور گوجرانوالہ) کے جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت کا پول کھولنے اور انکے حقیقی درجہ حرارت جاننے کیلئے کافی ہے!
یاد رہے، کہ گرینڈ سولر منیمم کے باعث درجہ حرارت میں آتی تیزی سے کمی کو چھپانے اور گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا میں شامل ہونے کیلئے محکمہ موسمیات جان بوجھ کر روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت اصل سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کرتی ہے، تاکہ یہ World Meteorological Organization سے اضافی فنڈنگ لے سکیں۔
روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر کے حقیقی درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے ہمراہ رہیں۔
Well done for bringing factual state of affairs
Thank you
You’re welcome