جیسا کہ اب تک آپ تمام لوگ جانتے ہونگے کہ محکمہ موسمیات Pakistan Meteorological Departmet روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت اصل سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ بتاتا ہے، جس کا مقصد گرینڈ سولر منیمم کے باعث بڑھتی ٹھنڈ کو چھپانا اور World Meteorological Organization سے اضافی فنڈنگ وصول کرنا ہے۔ تاہم آج محکمہ موسمیات نے جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت کی نئی مثال قائم کر دی! تو شروع کرتے ہیں:
لاہور: نومبر کے وسط سے ہی ریکارڈ توڑ سردی کی لہر آتے ہی محکمہ موسمیات نے لاہور ائیرپورٹ پر نصب خودکار موسمی سٹیشن کو اصل سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنے کیلئے چھیڑ دیا تھا۔ حالانکہ ہمیں اس وقت بھی اس بات کا علم تھا، تاہم ہم اس وقت خاموش رہے۔ اب جب سردی کی شدید لہر کا آغاز ہوا ہے، تو محکمہ موسمیات کے اعلیٰ ماہرین نے اسے اصل سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت بتانے کیلئے چھیڑ دیا! درج ذیل تصاویر دیکھیں:
پہلے سکرین شاٹ میں مشرقی لاہور میں لمز یونیورسٹی میں گھاس پر اور کھلے میں زمین سے 2 میٹر کی بلندی پر لگے Davis Pro 2 موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کے مکمّل کھلے اور شہری آبادی سے دور لگے خود کار موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ (دوسرا سکرین شاٹ) جبکہ ویب سائٹ پر 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ (تیسرا سکرین شاٹ) رپورٹ کیا گیا۔ در حقیقت لاہور ائیرپورٹ پر اصل کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں! لاہور سٹی کے شہری آبادی سے گھرے خود کار موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھا جا سکتا ہے (چوتھا سکرین شاٹ) جو کے در حقیقت 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں! یہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہیرا پھیری کا منہ بولتا ثبوت ہے!
گوجرانوالہ اور حافظ آباد: محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ کو چھپانے کیلئے گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا (درج بالا تیسرا سکرین شاٹ دیکھیں)
راہوالی کینٹ گوجرانوالہ میں نصب کنکریٹ کی چھٹ اور شہری آبادی سے گھرے ہمارے موسمی سٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے (درج بالا سکرین شاٹ دیکھیں)۔ محکمہ موسمیات کی آبزرویٹری جو کہ شہری علاقے سے دور زمین سے 2 میٹر کی بلندی پر اروپ موڑ کے مقام پر لگی ہے، اس پر کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں۔ قریب میں موجود حافظ آباد پر بھی کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں، جسے محکمہ موسمیات نے جان بوجھ کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا تاکہ ٹھنڈ کو چھپایا جا سکے۔
کراچی: کراچی ائیرپورٹ کا METAR درجہ حرارت اصل سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کرنے کیلئے چھیڑا ہوا ہے۔ آدھے گھنٹے کے وقفے سے اس پر 11 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریڈنگ کئی دفعہ دیکھی جا سکتی ہے، جو کہ در حقیقت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اسکے باوجود محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا، جو کہ اصل سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ یعنی 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں! درج ذیل سکرین شاٹ دیکھیں:
یاد رہے کہ گرینڈ سولر منیمم کے باعث بڑھتی ٹھنڈ کو چھپانے اور World Meteorological Organization سے اضافی فنڈنگ حاصل کرنے کیلئے محکمہ موسمیات جان بوجھ کر درجہ حرارت اصل سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر رہا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر حقیقی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے ہمراہ رہیں۔